دہشت گردی کی لعنت کے خاتمہ تک اس کے خلاف لڑائی جاری رکھیں گے، آرمی چیف
فوٹو : آئی ایس پی آر
راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمہ تک اس کے خلاف لڑائی جاری رکھیں گے، آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا عزم،پاکستان کے شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی.
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف سید عاصم منیر کا جنوبی وزیرستان میں پاک افغان بارڈر پر اگلے مورچوں کا دورہ کیا اور فرائض کی انجام دہی میں مصروف جوانوں سے ملاقات کی.
آرمی چیف نے وانا میں یادگار شہدا پر پھول چڑھائے جبکہ وانا میں فارمیشن ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا،دورے کے موقع پرآرمی چیف کو فارمیشن کے آپریشنل، تربیتی اور سیکیورٹی امور بارے بریفنگ دی گئی.
نئے ضم شدہ اضلاع میں ترقیاتی کاموں پر پیشرفت سے بھی آگاہ کیا گیا،آرمی چیف نے فارمیشن کی انسداد دہشت گردی کی کوششوں کو سراہا،سماجی و اقتصادی ترقی کے منصوبوں کی تکمیل کے لئیے موذوں ماحول کی فراہمی پر بھی تعریف کی.
جنرل عاصم منیر نے کہا یہ منصوبے نئے انضمام شدہ اضلاع کی دیرپا ترقی اور استحکام کے لئے بہت اہم ہیں۔ دہشت گردی کی لعنت کے خاتمہ تک اس کے خلاف لڑائی جاری رکھیں گے.
جنرل عاصم منیر کا عزم،پاکستان کے شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، آرمی چیف نے کہا پاکستان میں مکمل امن انشاء اللہ بحال ہوگا۔
Comments are closed.