انتخابات میں سیکیورٹی کیلئے پاک فوج کے اہلکار فراہم کرنے سے انکار

50 / 100

فوٹو : فائل

اسلام آباد: سیکریٹری دفاع کاانتخابات میں سیکیورٹی کیلئے پاک فوج کے اہلکار فراہم کرنے سے انکار کردیا،کہااپاک فوج الیکشن کیلئے صرف کوئیک ریسپانس فورس کے طور پر فراہم کی جاسکتی ہے۔

الیکشن کمیشن میں آنے ہونے والے اجلاسوں کے بعد اعلامیہ جاری کیا گیاہے جس میں بتایاگیاہے کہ سیکریٹری دفاع نے الیکشن کمیشن کوملک بھر میں سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی اور پاک فوج کے اہلکاروں کی فراہمی سے انکار کردیا۔

الیکشن کمیشن کے اجلاس میں سیکرٹری دفاع نے کہا پاک فوج کیلئے سرحدوں اور ملک کی حفاظت انکی اولین ترجیح ہے،انھوں نے کہ ، پاک فوج کے اہلکار الیکشن کی سٹیٹک ڈیوٹی کیلئے فراہم نہیں کیے جا سکتے.

اعلامیہ کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے اجلاسوں کی صدارت کی،چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب نے صوبے میں سیکیورٹی انتظامات پر بریفنگ دی گئی۔

آئی جی پنجاب نے اجلاس میں کہاپولیس اس وقت مردم شماری کرنے والوں کے ساتھ ڈیوٹی کر رہی ہے، رمضان میں بھی پولیس اہلکاروں کی اضافی ڈیوٹی ہوگی، 2018 کے۔ الیکشن کے دوران 3 ہزار 330 الیکشن مہم کے پروگرامز کا انعقاد ہوا۔

انھوں نے کہا کہ کچے کے علاقہ میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف پولیس کارروائی کیلئے 4سے 5ماہ درکار ہونگے،اجلاس میں چیف سیکرٹری پنجاب نے کہا اس وقت 40ہزار ٹیچر مردم شماری کی ڈیوٹی پر مامور ہیں۔

الیکشن کمیشن اعلامیہ کے مطابق ائی جی اور چیف سیکریٹری پنجاب نے 30 اپریل کو الیکشن کیلئے فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے سے معذرت کرلی، آئی جی نے کہا الیکشن کیلئے پولیس کے ساتھ ساتھ پاک فوج کے اہلکاروں کی تعیناتی انتہائی ضروری ہے،۔

چیف سیکریٹری پنجاب کی الیکشن کمیشن کو بریفنگ میں بھی یہی موقف اپنایا گیا کہ موجودہ حالات میں صاف شفاف انتخابات کرانا ممکن نہیں ہے۔

Comments are closed.