عمران خان کی ممکنہ گرفتاری، مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے
فوٹو : فائل
راولپنڈی: عمران خان کی ممکنہ گرفتاری، مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے ، ٹریفک جام کرنے کا سلسلہ جاری، مری میں سابق ایم این اے صداقت عباسی کی قیادت میں پی ٹی آئی کا جی پی او چوک میں احتجاج۔
لاہور میں سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کیلئے زمان پارک پر پولیس کے چھاپے کیخلاف پی ٹی آئی کے کارکنوں کا ملک بھر میں شدید ردعمل سامنے آرہاہے۔
پی ٹی آئی کارکنوں نے کراچی میں مختلف مقامقات پر شدید احتجاج کرتے ہوئے حکومت کیخلاف شدید نعرے بازی کی اور ٹریفک بلاک کردیا جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
کراچ میں داؤد چورنگی، کیماڑی، لیاری نیٹی جیٹی، حب ریور روڈ، باچاخان چوک بنارس پر کارکنوں کی جانب سے احتجاج کیا جارہا ہے۔
ضلع سینٹرل میں بورڈ آفس، 4 کے چورنگی، ضلع شرقی میں راشد منہاس روڈ، سہراب گوٹھ اور ضلع ساؤتھ میں شاہین کمپلیکس، تین تلوار پر احتجاج کیا جارہا ہے۔
Peshawar always know where to protest. Towards corps commander house #زمان_پارک_پہنچو pic.twitter.com/CB29FORt6l
— Survivor (@Wasim_Wazir) March 14, 2023
ادھرپشاور میں پی ٹی آئی کارکنوں نے پریس کلب کے سامنے جمع ہوکر احتجاج کیا بعد ازاں اسمبلی چور کی طرف روانہ ہوگئے۔
احتجاج کے باعث راولپنڈی مری ایکسپریس ہائی وے سے آنے والی ٹریفک بلاک ہوگئی، مری جانے والے سیاحوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
گوجرانوالہ میں پی ٹی آئی کی مقامی قیادت نے کارکنوں کو احتجاج کیلئے گوندلانوالہ چوک پہنچنے کی ہدایت کردی۔ لکی مروت میں پی ٹی آئی کارکنان نے انڈس ہائی وے کو گنڈی چوک پر بند کر دیا۔
تحریک انصاف کے کارکنوں نے بہارہ کہو اسلام آباد میں مری روڈ ٹریفک کےلئے جام کردی ہے جب کہ ترنول کے قریب بھی گاڑیوں کی میلوں لمبی قطاریں لگی ہیں۔
جاری ہے
Comments are closed.