افغانستان کیخلاف قومی ٹیم کا اعلان، شاداب کپتان، 4 نئے لڑکے شامل
فوٹو : ٹوئٹر
لاہور: افغانستان کیخلاف قومی ٹیم کا اعلان، شاداب کپتان، 4 نئے لڑکے شامل کئے گئے ہیں،رضوان، بابراعظم ، شاہین شاہ ، فخر زمان کو آرام دیا گیا ہے۔
پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے پریس کانفرنس میں ٹیم کااعلان کیا اور کہا کہ تمام سینئر کھلاڑیوں کو اعتماد میں لے کر فیصلے کیے ہیں اس پر سب کو اتفاق ہے۔
افغانستان کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کیا گیاہے جس میں شاداب خان کو کپتان مقرر کیا گیا۔
نجم سیٹھی نے کہا کہ ہمیں اب ورلڈکپ کا سوچنا ہے، ابھی سے اسسمنٹ کریں گے تو ابھی سے یہ کام کرنا پڑے گا۔
سینئرز کھلاڑیوں کو آرام دے کر نوجوان پلیئرز کو موقع دیں گے، اس حوالے سے تمام ٹاپ کھلاڑیوں کو اعتماد میں لیا ہے، بابراعظم، رضوان، شاہین، حارث رؤف اور فخر سے بات کرلی ہے انہیں آرام دیں گے۔
نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ بابر ہمارا بہترین کپتان ہے، وہ ٹیم کےکپتان برقرار ہیں، جس دن وہ کہیں گے اس پر ان کی کپتانی کا فیصلہ کریں گے۔
Chair of PCB Management Committee Mr Najam Sethi's opening statement on the selection strategy for the T20I squad for series against Afghanistan.
Full press conference ➡️ https://t.co/O77PZs2Ixv#AFGvPAK | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/MIaDQl9SYE
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) March 13, 2023
انھوں نے واضح کیا کہ ہمارےسینئرزکھلاڑیوں کو کوئی خطرہ نہیں ان کی جگہ پکی ہے، نئے کھلاڑیوں کو ٹیسٹ کررہے ہیں۔
افغانستان کے خلاف اعلان کردہ اسکواڈ کے کپتان شاداب خان،اعظم خان، عبداللہ شفیق ، شان مسعود، فہیم اشرف، افتخار احمد، محمد حارث،نسیم شاہ، وسیم جونئیر، محمد نواز،عماد وسیم شامل ہیں ۔
جن نئے لڑکوں کو ڈیبیو کا موقع دیا گیاہے ان میں ملتان سلطانز کے احسان اللہ، پشاور زلمی کے صائم ایوب، طیب طاہر اور لاہور قلندر کے زمان خان شامل ہیں، ریزرو کھلاڑیوں میں ابرار احمد، حسیب اللہ اور اسامہ میر شامل ہیں۔
Comments are closed.