لاہور ہائیکورٹ کا 2002 سے پہلے کا توشہ خانہ ریکارڈ آج ہی پیش کرنے کا حکم دے دیا

53 / 100

فائل:فوٹو 

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کو توشہ خانہ سے تحائف وصول کرنے سے متعلق سماعت کے دوران لاہور ہائیکورٹ کا 2002 سے پہلے کا توشہ خانہ ریکارڈ آج ہی پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے توشہ خانہ سے تحائف وصول کرنے والی شخصیات کی تفصیلات فراہم کرنے کی درخواست پر سماعت کی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عاصم حفیظ نے حکم دیا کہ توشہ خانے کا 2002 سے پہلے کا ریکارڈ جس شکل میں بھی موجود ہے پیش کیا جائے۔ عدالت مکمل جائزہ لینے کے بعد حکم جاری کرے گی۔ یہ بھی دیکھیں گے کہ تحفے کس نے دئیے ہیں۔

جسٹس عاصم حفیظ نے ریمارکس میں کہا کہ اس پہلو کا جائزہ لینے بھی ضروری ہے کہ تحائف کیوں دئیے جاتے ہیں۔ کیا تحفہ اس لیے دیا جاتا ہے کہ بدلے میں کوئی فائدہ لیا جائے۔ ہم اتنے خوبصورت تو نہیں کہ کوئی بیوٹی کونٹیسٹ میں تحفہ جیت لیا ہو۔

درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ایک وزیر تحفہ لے رہا ہو تو سمجھ آتی ہے مگر جن کے پاس سرکاری عہدہ ہے وہ تحفہ کیسے لے سکتے ہیں۔ عدالت نے کہا کہ ہمارے پاس یہ معاملہ نہیں ہے اس کےلیے متعلقہ فورم موجود ہے. 

Comments are closed.