نور مقدم کیس ،عدالت کا قاتل کی سزائے موت برقرار رکھنے کا فیصلہ
فائل:فوٹو
اسلام آباد:اسلام آباد کی ہائی کورٹ نے نور مقدم کے قاتل ظاہر جعفر کی سزائے موت برقرار رکھنے کا فیصلہ سنا دیا۔مقدمے کے دیگر ملزمان افتخار اور جان محمد کی 10 سال کی سزا برقرار رکھی ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس اعجاز اسحاق خان نے نور مقدم کیس کی اپیلوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے نور مقدم کے قاتل جعفر ظاہر جعفر کی سزائے موت کا فیصلہ برقرار رکھا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے ظاہر جعفر کو ریپ کے مقدمے میں بھی سزائے موت کا حکم سنایا۔ مقدمے کے دیگر ملزمان افتخار اور جان محمد کی 10 سال کی سزا برقرار رکھی۔
سیشن کورٹ نے ظاہر جعفر کو سزائے موت کا فیصلہ سنایا تھا۔ ظاہر جعفر کو ریپ ثابت ہونے پر عمر قید کی سزا بھی سنائی گئی تھی۔ ظاہر جعفر نے سزاوٴں کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیل دائرکی تھی۔ظاہر جعفر نے 20 جولائی 2021 کو نور مقدم کو قتل کر دیا تھا۔
Comments are closed.