اسلام آباد سمیت قومی اسمبلی کے 37 حلقوں میں ضمنی انتخابات ملتوی
فوٹو: فائل
اسلام آباد: اسلام آباد سمیت قومی اسمبلی کے 37 حلقوں میں ضمنی انتخابات ملتوی کر دیئے گئے، الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابات ملتوی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا.
نوٹیفکیشن کے مطابق خیبرپختونخوا کے 24 حلقوں کے انتخابات ملتوی کردیئے گئے ، اسلام آباد کے 3 اور کراچی کے 9 حلقوں کے انتخابات بھی ملتوی کر دیئے گئے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق خیبرپختونخوا، سندھ اور اسلام آباد کے 37 حلقوں میں انتخابات ملتوی کردئے،خیبرپختونخوا کے 24 حلقوں میں انتخابات پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کی روشنی میں ملتوی کئے گئے ہیں۔
خیبرپختونخوا کے 24 حلقوں میں سوات کے تین حلقے، اپر دیر ایک ،لوئر دیر کے دو، مالاکنڈ، بونیر ، ایبٹ آباد، ہری پور ،صوابی کے دو، مردان، نوشہرہ کے دو ، پشاور کے دو کوہاٹ ،کرک اور ڈیرہ اسماعیل خان کا حلقہ شامل ہے.
اسکے علاوہ باجوڑ ، مہنمد ،خیبر کے دو حلقوں کے انتخابات بھی ملتوی جبکہ
اسلام آباد میں واقع قومی اسمبلی کے تین حلقوں این اے 52، این اے 53 اور این اے 54 میں انتخابات ملتوی کردئے گئے ہیں
الیکشن کمیشن نے کراچی کے 9 حلقوں میں بھی انتخابات ملتوی کروادئے ہیں، ان 9 حلقوں میں کورنگی کراچی ایک ، کراچی ایسٹ کے تین، کراچی ساوتھ کے ایک حلقہ شامل ہے۔اسکے علاوہ کراچی ویسٹ اور سینٹرل کے دو دو حلقے شامل ہیں۔
الیکشن کمیشن نے کوئٹہ کے ایک قومی اسمبلی کے حلقے میں بھی انتخابات رکوا دئے، یہ انتخابات 16اور19مارچ ہونے تھے جسے اعلی عدلیہ کی جانب سے استعفوں کی منظوری سے متعلق دارخوستوں سے متعلق سٹے آرڈز کے باعث معطل کئے.
Comments are closed.