نوازشریف کا 15 دن یا 2 ماہ میں وطن واپسی کا اعلان، تاریخ نہیں دی

فوٹو : فائل

اسلام آباد (آئی این پی) مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے کہا ہے کہ فتنے سے نجات دلاؤں گا، 15 روز یا 2 ماہ میں واپس آسکتا ہوں، پنجاب اسمبلی کے ٹکٹس پارٹی وفاداروں اور حلقوں میں مضبوط امیدواروں کو دیں گے۔

ویڈیو لنک کے ذریعے ن لیگ کے قائد نے کہا کہ عام انتخابات 30 اپریل کو ہوں یا اکتوبر میں، تیاری رکھیں، نوازشریف کا 15 دن یا 2 ماہ میں وطن واپسی کا اعلان، تاریخ نہیں دی ہے۔

ملک میں افراتفری پیدا کرنے والے عناصر کو قوم کے سامنے ایکسپوز کیا جائے، ضروری ہوگیا کہ قوم کو عمران خان جیسے فتنے سے نجات دلاؤں۔

پنجاب میں عام انتخابات کے معاملے پر مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے پارٹی رہنماؤں کو انتخابی مہم تیز کرنے کی ہدایت کر دی۔

پنجاب میں عام انتخابات کے معاملے پر لیگی قیادت متحرک ہوگئی، قائد مسلم لیگ ن نواز شریف نے پارٹی رہنماؤں سے ویڈیو لنک پر مشاورت کی۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی کے ٹکٹس پارٹی وفاداروں اور حلقوں میں مضبوط امیدواروں کو دیں گے، عمران دور کی تمام بے قاعدگیاں اور غلط فیصلے عوام کے سامنے رکھیں.

واضح رہے نواز شریف جیل میں سزا کاٹ رہے تھے اور علاج کیلئے خصوصی 4 ہفتوں کی اجازت لے لندن گئے تھے پھر واپس نہیں آئے اور اب واپسی کا اعلان کیا ہے تاہم اب تاریخ نہیں دی بلکہ امکان ظاہر کیا ہے کہ آسکتا ہوں.

Comments are closed.