نجی ٹی وی چینل بول کے مالک شعیب شیخ کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

56 / 100

فائل:فوٹو
اسلام آباد کی عدالت نے نجی ٹی وی چینل بول کے مالک شعیب شیخ کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظورکرلیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ عمر شبیر نے پراسیکیوٹر کی جانب سے شعیب شیخ کے 10 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی۔

عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ نجی ٹی وی چینل کے مالک شعیب شیخ کو گزشتہ روز ایف ائی اے نے کراچی سے اسلام آباد پہنچنے پر گرفتار کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق شعیب شیخ پر جج کو مبینہ طور پررشوت دینے کا الزام ہے۔اس سے قبل ایف ائی اے نے متعدد بار شعیب شیخ کو پیش ہونے کا حکم دیا مگر انہوں نے نوٹسسز کی پیروی نہیں کی۔

Comments are closed.