عمران خان کی گرفتاری کے لیے کوئٹہ پولیس کی ٹیم لاہور پہنچ گئی

56 / 100

فائل:فوٹو

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے لیے کوئٹہ پولیس کی ٹیم لاہور پہنچ گئی۔

ذرائع کے مطابق کوئٹہ پولیس کی ٹیم عمران خان کی گرفتاری کے سلسلے میں لاہور کی مقامی پولیس سے معاونت کے لیے بات چیت کررہی ہے۔

کوئٹہ کی عدالت کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے گزشتہ روز عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔ عمران خان کے وارنٹ گرفتاری اداروں کیخلاف بیانات کے سلسلے میں جاری کیے گئے۔

خیال رہے کہ عمران خان نے لاہور ہائی کورٹ میں کوئٹہ کے مقدمے میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دائرکر رکھی ہے۔

Comments are closed.