پولیس کے مبینہ تشدد سے کارکن جاں بحق،متعدد زخمی ہوئے، تحریک انصاف
فوٹو: اسکرین گریب
لاہور: پولیس کے مبینہ تشدد سے کارکن جاں بحق،متعدد زخمی ہوئے، تحریک انصاف کی طرف سے کہاگیا ہے متعدد کارکن گرفتار کئے گئے ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان کے مطابق پنجاب پولیس کے مبینہ تشدد اور شیلنگ سے پی ٹی آئی کا ایک کارکن جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے، پولیس نے پیش قدمی کرنے والے کارکنوں کو حراست میں لیا۔
پی ٹی آئی کے ترجمان کی طرف سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ پولیس کے تشدد اور شیلنگ سے متعدد کارکنان زخمی ہوئے جن میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے جبکہ ایک کارکن بلال اسپتال پہنچ کر دم توڑ دیا۔
ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق بلال کے سر پر پولیس نے ڈنڈے مارے تھےپاکستان تحریک انصاف کی جانب سے مقتول کارکن کی ایک ویڈیو بھی جاری کی گئی اور دعویٰ کیا گیا ہے کہ کچھ دیر قبل بلال زمان پارک کے باہر موجود تھا۔
دوسری جانب پنجاب پولیس کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ شہر میں پی ٹی آئی اے کے پر تشدد ہنگاموں کے دوران لا اینڈ آرڈر کنٹرول کرتے ہوئے پولیس کی کئی جوان شدید زخمی ہوئے جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔
سوشل میڈیا پر کچھ ایسی بھی ویڈیو شیئرہوئی ہیں جن میں پولیس گاڑیوں کا توڑ رہی ہے اور کارکنوں کی احتجاج کےلئے لائی گئی گاڑیاں توڑ دی گئیں۔
پولیس کی طرف سے سخت کارروائی کے بعد پاکستان تحریک انصاف نے اپنی ریلی ختم کرنے کااعلان کردیا اور کہاگیا کہ وہ پولیس کے ساتھ تصادم نہیں چاہتے ہیں۔
Comments are closed.