عمران خان کی طرح نواز شریف نے کبھی عورت کو ڈھال نہیں بنایا، مریم نواز
فوٹو:مسلم لیگ ن ٹوئٹر
شیخوپورہ : مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے، عمران خان کی طرح نواز شریف نے کبھی عورت کو ڈھال نہیں بنایا، مریم نواز کا کہنا تھا کہ بہادر قوم کا گیدڑ لیڈر نہیں ہو سکتا، وہ کیسز کے خوف سے گھر سے نہیں نکلتا ہے.
شیخوپورہ میں مسلم لیگ ن کے تنظیمی کنونشن سے خطاب میں کہانوازشریف نے کارکنوں اورخواتین کواپنی ڈھال نہیں بنایا،ایک بارپھر عمران خان کو نشانے پہ رکھا،کہا عمران خان جانے والے کاگریبان اور آنے والے چیف کے پاوں پکڑتا ہے.
مریم نواز کا کہنا تھا یہ بیماری کے بہانے بنا کر بھاگ رہا ہے عدالتوں سے، کہااتنے عرصہ میں چھتوں کے لینٹر کھل جاتے ہیں مگر عمران کی ٹانگ کا پلسترنہیں اُترا۔
کینسر کے مریضوں ,پلیٹلٹس گرنے اور کمر درد کا مذاق اڑانے والا آج عدالت میں اُن اُن بیماریوں کا نام لکھ کر دے رہا ہے شرم کے مارے مریم نواز ان بیماریوں کا نام بھی نہیں لے سکتی
اگر بیماری کا بہانہ کرنا تھا تو بزدل آدمی کوئی عزت والی بیماری سوچ لی ہوتی.مریم نوازشریف pic.twitter.com/zvhrSnQLXk
— PMLN (@pmln_org) March 7, 2023
مریم نواز نے کہا کہ جنرل باجوہ کے ریٹائر ہوتے ہی کہتا ہے ان کا کورٹ مارشل کرو مگر جنرل باجوہ کی نوکری تک کہتا تھا کبھی ایساجنرل نہیں آیا۔
مسلم لیگ ن کی قیادت کوچن چن کرنشانہ بنایاگیا، نوازشریف کےخلاف سازش کا سب اعتراف کررہے ہیں، عمران خان مکافات عمل کا شکارہے، بیماری کا بہانہ کرناتھا تو عمران خان عزت والی بیماری کا کرتے۔
ثاقب نثار کا ذکرکرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کل ثاقب نثار نےعمران خان کا صادق وامین کاسرٹیفکیٹ واپس لےلیا، ثاقب نثار کہتا ہےعمران کوصادق وامین کا پوراسرٹیفکیٹ نہیں دیاتھا، کیا صادق وامین کا کوئی آدھا سرٹیفکیٹ بھی ہوتا ہے؟
انھوں نے کہاجب سےمقدمات شروع ہوئےعمران خان گھرسے نہیں نکلا، کیاایک بہادرقوم کالیڈرگیڈر ہوسکتاہے؟ نوازشریف نےکارکنوں اورخواتین کواپنی ڈھال نہیں بنایا.
مریم نواز نے کہاقوم کےبچےرل گئے،اس کابیٹالندن میں عیش کررہاہے، کہتا ہے اپنے بچوں کے مستقبل کا خیال ہے انٹرویو کیوں دوں؟ قوم کے بچوں کے مستقبل خیال کیوں نہیں آیا؟
جب سے مقدمات شروع ہوئے گھر سے نہیں نکلا ٹانگ پر پلاستر چڑھا کر بیٹھا چھتوں کے لینٹر کھل جاتے ہیں 5 مہینے سے اس کی ٹانگ سے پلاستر نہیں اتر رہا.آج عدالت میں لکھ کر دیا کہ میں معذور ہوں عدالت پیش نہیں ہوسکتا.چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نوازشریف pic.twitter.com/6ZESzjVQnn
— PMLN (@pmln_org) March 7, 2023
مریم نواز نے کہا کہ 22 کروڑ کروڑعوام کی قسمت منشیات زدہ شخص کے حوالے کیوں کی؟ کروڑوں عوام کی قسمت بدعنوان اور نااہل شخص کے ہاتھ کیوں دی؟ ڈیم والے بابابتاؤ!عمران کوالیکشن جیتنےمیں کیسے مدد کی، تمہاری وجہ سے پاکستان کی ترقی ہیک ہوگئی۔
انہوں نے کہا کہ اب ثاقب نثار کے پول کھلنے والے ہیں تو کہتاہے واٹس ایپ ہیک ہوگیا، جب واٹس ایپ پرجے آئی ٹی بنی،اس وقت ہیک نہیں ہواتھا، بابازحمت انصاف کی کرسی پربیٹھ کرلوگوں کی پگڑیاں اچھالتاتھا، کل کہہ رہاتھاکچھ لوگوں کاخیال تھانوازشریف کونااہل کرناضروری ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ جنرل(ر) فیض حمید جسٹس شوکت عزیزصدیقی کے گھر گیا اور کہا کہ نوازشریف کو ضمانت دی تو2 سالہ محنت ضائع ہوجائے گی، نوازشریف اور اس کی بیٹی کوضمانت نہ دینا۔
لیگی رہنما نے کہا نوازشریف کیخلاف سازش کرنے والا ذلت اور رسوائی سے نہیں بچا، نوازشریف نے کہا تھا اپنا فیصلہ اللہ تعالیٰ پرچھوڑتاہوں، کوئی رہ تونہیں گیا جس خودنہ کہا ہو نوازشریف کے ساتھ زیادتی ہوئی۔
مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ جورہ گیا وہ خود سوچ کربولے گا کہ نوازشریف کیخلاف سازش کی۔
Comments are closed.