عمران خان کا چیف جسٹس سپریم کورٹ کے نام خط ،سکیورٹی اقدامات کی استدعا
فائل:فوٹو
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا چیف جسٹس سپریم کورٹ کے نام خط ،سکیورٹی اقدامات کی استدعا خط میں انہوں نے چیف جسٹس سے مختلف مقدمات میں پیشی کے موقع پر مناسب سکیورٹی انتظامات کروانے کی استدعا کی ہے۔
سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے نام خط میں سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنی زندگی کو درپیش خطرات سے متعلق آگاہ کیا ہے۔
عمران خان نے خط میں چیف جسٹس آف پاکستان سے استدعا کی ہے کہ مختلف مقدمات میں پیشی کے موقع پر مناسب سکیورٹی انتظامات کروائے جائیں۔ عمران خان نے چیف جسٹس سے ویڈیو لنک کے ذریعے پیشی کی اجازت دینے کی بھی درخواست کی ہے۔
خیال رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے گزشتہ ماہ بھی چیف جسٹس سمیت سپریم کورٹ کے تمام ججز کے نام ایک خط لکھا تھا، جس میں آڈیو لیکس کے سلسلے میں موٴقف اختیار کیا تھا کہ کون سا قانون کسے خفیہ ریکارڈنگز کا حق دیتا ہے اور یہ سلسلہ کب تک جاری رہے گا؟
عمران خان نے فروری میں لکھے گئے خط میں استدعا کی تھی کے آڈیو لیکس کے معاملے پر میری درخواست کو فوری سماعت کے لیے مقرر کیا جائے۔
Comments are closed.