فوٹو :فائل
لاہور: ٹی وی اور فلموں کے نامور اداکار محمد قوی خان 80 برس کی عمر میں انتقال کر گئے، بچوں کے ساتھ کینیڈا میں مقیم تھے وہیں موت واقع ہوئی۔
سینئر اداکار قوی خان کینسر کے عارضے میں مبتلا تھے اور کچھ عرصے سے علاج کی غرض سے اپنے بچوں کے پاس کینیڈا میں ہی مقیم تھے.
ٹی وی، تھیٹرز، فلموں اور ریڈیو میں اپنے فن کے جوہر دکھانے والے سینئر اداکار قوی خان 1942 میں پشاور میں پیدا ہوئے، انہوں نے پہچان فلم سمیت کئی یادگار فلموں میں کام کیا۔
اداکار کو پرائیڈ آف پرفارمنس اور ستارہ امتیاز سے بھی نوازا گیا جبکہ حکومت نے رواں سال انہیں پاکستان کے سب سے بڑے ایوارڈ "نشان پاکستان” کیلئے بھی نامزد کر رکھا تھا اس کے علاوہ انہیں ریڈیو اور پاکستان ٹیلی ویژن نے لائف ٹائم اجیومنٹ ایوارڈ سے نوازا ہے۔
اداکار قومی خان نے لاکھوں میں تین، الف نون، اندھیرا اجالا، دن، انگار وادی، آشیانہ جیسے ڈراموں میں کام کیا، ٹائیگر گینگ، مٹی کے پتلے، سوسائٹی گر، بیگم جان، سرفروش جیسی فلموں میں بھی اداکاری کی ہے
وزیراعظم شہباز شریف کا نامور فنکار محمد قوی خان کے انتقال پر رنج وغم اور افسوس کا اظہار، کہا محمد قوی خان نے فلم، ٹی وی، سٹیج اور ریڈیو پر اپنے فن کا لوہا منوایا اور بھرپور داد پائی.
تمغہ حسن کارکردگی اور ستارہ امتیاز کے اعزازات قوی خان کی فنکارانہ صلاحیتوں کا ریاستی سطح پر اعتراف ہے، قوی خان نے ریڈیو پشاور پر چائیلڈ ایکڑ کے طور پر کام شروع کیا جو ان کے فطری ٹیلنٹ کا ثبوت ہے
لاکھوں میں تین اور اندھیرا اجالا میں ان کی اداکاری عوام کے ذہنوں میں آج بھی زندہ ہےان کی وفات پاکستان کے فن کے شعبے کا ناقابل تلافی نقصان ہے، اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔ آمین.
Comments are closed.