وزیراعظم شہبازشریف کی دوحہ میں امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ملاقات

52 / 100

فوٹو: اسکرین گریب

دوحہ : وزیراعظم شہبازشریف کی دوحہ میں امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ملاقات ہوئی ہے ۔ وزیراعظم شہبازشریف اقوام متحدہ کے زیراہتمام کم ترقی کرنے والے ممالک کی کانفرنس کے پانچویں اجلاس میں شرکت کے لئے قطر پہنچے ہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف امیر قطر کی دعوت پر اِس کانفرنس میں شرکت کر رہے ہیں، ملاقات میں دوطرفہ باہمی مفاد کے وسیع تر امور پر تبادلہ خیال کیا.

پاکستان اور قطر کے درمیان معاشی وسرمایہ کاری سمیت دیگر شعبوں میں پہلے سے استوار بہترین تعاون کو مزید بڑھانے کے طریقوں پر بات چیت کی۔

امیر قطر نے قطر کی ترقی میں پاکستانی محنت کشوں کی کاوشوں کو سراہا اور خاص طورپر قطر کی میزبانی میں فیفاورلڈ کپ 2022 کے کامیاب انعقاد کے موقع پر پاکستانی سکیورٹی حکام کے شاندار کارکردگی کو سراہا۔

ملاقات میں وزیراعظم شہبازشریف نے پاکستان کی ترقی کے منصوبوں میں قطر کی مسلسل حمایت کو سراہتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان تعاون بڑھانے کے وسیع مواقع کو اجاگر کیا۔

قطر کے ساتھ دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے اور دوطرفہ سرمایہ کاری، تجارتی اور پاکستان سے ہنرمند افراد کی قطر برآمد کے طریقوں اور ذرائع بڑھانے پر بات چیت ہوئی۔

امیر قطر نے وزیراعظم شہبازشریف کو قطر آمد پر خوش آمدید کہا۔ انہوں نے پاکستان اور قطر کے درمیان معاشی تعاون بڑھانے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

انہوں نے پاکستان کی ترقی کے ایجنڈے میں قطر کی طرف سے بھرپور تعاون کے پختہ عزم اور حمایت جاری رکھنے کا اعادہ کیا،
وزیراعظم نے امیر قطر کو دورہ پاکستان کی دعوت دی جسے انہوں نے قبول کرلیا۔

Comments are closed.