پاکستان کسی صورت ڈیفالٹ نہیں کرے گا، اسحاق ڈار
فائل:فوٹو
اسلام آباد:وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کاکہناہے کہ عمران خان گھٹیا سیاست کر کے پاکستان کو نقصان پہنچا رہے ہیں، وہ حقائق سے ہٹ کر باتیں کرتے ہیں، ایسی باتوں سے سٹاک مارکیٹ پر بھی اثر پڑتا ہے۔، پاکستان کسی صورت ڈیفالٹ نہیں کرے گا۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ عمران خان کی خواہش ہے کہ ملک ڈیفالٹ ہو، پاکستان کسی صورت ڈیفالٹ نہیں کرے گا، عمران خان اپنے ملک کا خیال کریں۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ کل سے میڈیا میں بہت زیادہ ڈیبیٹ ہو رہی ہے، ا?ج میڈیا کے ذریعے عمران نیازی کوشیشہ دکھاتے ہیں، اپریل میں سیاست کے بجائے ریاست کو بچانے کا فیصلہ کیا تھا، ہم نے سیاست پر ریاست کو ترجیح دی۔
انہوں نے کہا کہ اپریل میں اپوزیشن نیبالکل صحیح فیصلہ کیا تھا، عمران خان نے تو معیشت کو ڈبو دیا تھا، اب عمران خان کی باتوں سے حیرانی ہوتی ہے، سمجھ نہیں آتی ان کی ٹانگ نہیں دماغ میں بھی پرابلم ہے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ عمران خان نیڈیفالٹ، ڈیفالٹ کی رٹ لگائی ہوئی ہے، عمران خان نے ملک کو تباہی کے دہانے پہنچایا، اللہ کے فضل سے پاکستان ڈیفالٹ ہوا، نہ ہو گا، حالیہ سیلاب سے پاکستان کو بہت نقصان ہوا، گندم، دالیں امپورٹ کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نیمالیاتی خسارہ 7.9 فیصد پر چھوڑا تھا، عمران دور میں جی ڈی پی گروتھ 3.5 فیصد پر آگئی، ہمارے 5 برسوں میں جی ڈی پی گروتھ 5.4 فیصد تھی۔
وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ حالیہ سیلاب سے پاکستان کو 30 ارب ڈالر کا نقصان ہوا، سیلاب کیبعد امپورٹ پر خطیر رقم خرچ ہوئی، جولائی سے فروری تک مہنگائی اس وقت 26.2 فیصد ہے۔
انہوں نے کہا کہ مس مینجمنٹ اور بیڈ گورننس یہاں تک پہنچنے کی وجہ بنی، پوری دنیا میں اس وقت مہنگائی ہے، عمران خان کو پتا ہے انٹرنیشنل حالات کیا ہیں۔
Comments are closed.