پشاور ہائی کورٹ نے 16 اور 19 مارچ کو قومی اسمبلی کی نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات ملتوی کرنے کا حکم جاری کردیا
فائل:فوٹو
پشاور:پشاور ہائی کورٹ نے 16 اور 19 مارچ کو قومی اسمبلی کی نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات ملتوی کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی جانب سے پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کے خلاف اور ضمنی الیکشن ملتوی کرنے کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی جس میں عدالت نے پہلے سے محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا۔
پشاور ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں قومی اسمبلی کی نشستوں پر ضمنی انتخابات ملتوی کردیئے۔ عدالت نے 16 اور 19 مارچ کو ہونے والے ضمنی انتخابات کا الیکشن شیڈول معطل کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کردیا۔ بعد ازاں عدالت نے سماعت 7 مارچ تک ملتوی کردی۔
خیال ہے کہ خیبرپختونخوا کی مجموعی طور پر 24 نشستوں پر ضمنی انتخابت ہونے تھے۔
Comments are closed.