مزید 3 شرائط پوری کر دی ہیں، پاکستان نے آئی ایم ایف کو آگاہ کر دیا
اسلام آباد: مزید 3 شرائط پوری کر دی ہیں، پاکستان نے آئی ایم ایف کو آگاہ کر دیا، ذرائع کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے کو ایک ای میل کے ذریعے پاکستان کے کئے گئے اقدامات کے بارے میں بتایا گیا ہے.
ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ کی اقتصادی ٹیم کے آئی ایم ایف کے ساتھ ورچوئل مذاکرات ہوئے جس کے بعد ای میل کے زریعے آئی ایم ایف کو بتایا گیا کہ ان کی چار شرائط میں تین شرائط پوری کردی ہیں.
بتایا گیاکہ پاکستان نے برآمدی شعبے کیلئے بجلی 12روپے13 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی ہے، حکام وزارت خزانہ کے مطابق برآمدی شعبے کو بجلی پر دی جانیوالی سبسڈی ختم کر دی ہے.
ذرائع کا کہنا ہےبرآمدی شعبے کو بجلی 19 روپے 99 پیسے فی یونٹ پر بجلی دی جا رہی تھی، برآمدی شعبے کو بجلی 32 روپے 11 پیسے فی یونٹ پر بجلی ملے گی، برآمدی شعبے کیلئے نظر ثانی سرکلر ڈیبٹ مینجمنٹ پلان کے تحت سبسڈی ختم کی گئی.
برآمدکنندگان کیلئے بجلی پر سبسڈی ختم کرنے سے اس سال جون تک 51 ارب روپے حاصل ہوں گے، اسی طرح حکومت نے کسانوں کیلئے بھی بجلی 3روپے60پیسے فی یونٹ مہنگی کردی ہے.
اس کے علاوہ زرعی صارفین کو بجلی 13روپے کی بجائے 16.60 روپے فی یونٹ ملے گی جب کہ کسان پیکچ کے تحت بجلی پر دی جانے والی سبسڈی ختم کردی گئی.
حکومت کو زرعی صارفین کیلئے بجلی مہنگی ہونے سے جون تک 14 ارب روپے حاصل ہوں گے ، اس کے علاوہ اسٹیٹ بینک نے شرح سود بھی تین فیصد بڑھا دی ہے.
اب شرح سود 17 فیصد سے بڑھا کر 20 فیصد کی گئی ہے،آئی ایم ایف کی آخری شرط دوست ممالک سے فنڈنگ کی یقین دہانی کرانا باقی ہے ،دوست ممالک سے فنڈنگ کی تحریری یقین دہانی کے بارے آئی ایم ایف کو بتائیں گے.
Comments are closed.