اسٹیٹ بینک نے شرح سود17 سے بڑھا کر 20 فیصد کردی

53 / 100

کراچی: اسٹیٹ بینک نے شرح سود17 سے بڑھا کر 20 فیصد کردی، جس کے باعث مہنگائی میں مزید اضافہ ہونے کی توقع کی جارہی ہے۔

اسٹیٹ بینک کی طرف سے مانیٹری پالیسی کے اعلامیہ کے مطابق شرح سود میں 3 فیصد اضافہ کردیا۔ اس 3 فیصد اضافے سے شرح سود ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 20 فیصد پر آگئی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق شرح سود کو بڑھانے کا مقصد افراط زر میں اضافے اور مالیاتی استحکام کو لاحق خطرات کو روکنا ہے، جبکہ نئے انفلوز آنے میں تاخیر کا سامنا ہے جس سے ذخائر پر دباؤ بڑھ رہا ہے۔

دوسری طرف آئی ایم ایف نے بھی پاکستان سے شرح سود بڑھانے کا مطالبہ کیا تھا، اس سے قبل اسٹیٹ بینک نے گزشتہ 17 مہینوں میں شرح سود میں 13 فیصد اضافہ کیا۔

خدشہ اس بات کا ہے کہ آنے والے دنوں میں معاشی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا کیونکہ شرح سود میں جس تیزی سے اضافہ کیا گیا ہے، اس کی مثال گزشتہ کئی دہائیوں میں نہیں ملتی۔

وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت پاکستان نے شرح سود میں اضافے کو کاروبار اور معاشی ترقی مخالف قرار دیا ہے۔ ایوان نے اس پر گہری مایوسی اور تشویش کا اظہار کیا ہے۔

Comments are closed.