قوم مجرموں کے ٹولے کو مسلط کرنے کی قیمت ادا کررہی ہے،عمران خان
فائل:فوٹو
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کاکہناہے کہ قوم سابق آرمی چیف کی جانب سے مجرموں کے ٹولے کو مسلط کرنے کی قیمت ادا کررہی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرایک ٹویٹ میں عمران خان نے کہا کہ حکومت تبدیلی کی سازش کے ذریعے سابق آرمی چیف نے مجرموں کے ٹولے کو ملک پر مسلط کیا۔ قوم اس کی بھاری قیمت ادا کررہی ہے۔
Rupee slaughtered – lost over 62% or 110/$ in 11 months of PDM. This has increased public debt alone Rs 14.3 trn & historic 75 yr high inflation 31.5%. Pakistanis paying heavy price of regime change conspiracy where a bunch of criminals have been foisted upon nation by ex COAS. pic.twitter.com/xVkqxg6IN6
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 2, 2023
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ پی ڈی ایم کی 11 ماہ کی حکومت کے دوران روپے کی قدر میں انتہائی گراوٹ آئی اور روپے کی قدر 62 فیصد کم ہوئی جس کے نتیجے میں عوامی قرضوں میں 14.3 ٹریلین روپے کا اضافہ ہوا۔
عمران خان نے مزید کہا کہ پاکستان میں مہنگائی 75 سال کی تاریخی سطح پر پہنچ گئی ہے اوراس میں 31.5 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
Comments are closed.