پروفیسر حافظ سجاد قمر پنڈی ڈویژن پبلک فیسلیٹیشن کمیٹی کے چئیرمین مقرر
راولپنڈی: وزیر بلدیات و دیہی ترقی پنجاب نے راولپنڈی کی معروف تعلیمی اور سماجی شخصیت پروفیسر حافظ سجاد قمر کو چئیرمین پبلک فیسلیٹیشن کمیٹی (عوامی سہولت کمیٹی ) راولپنڈی ڈویژن مقرر کر دیا ہے۔
عوام کو سہولیات کی بہتر فراہمی،شہر میں صفائی ستھرائی، تجاوزات کے خاتمے،اور دیگر سہولیات فراہم کرنے کے لیے پنجاب بھر میں ڈویژنل سطح پر پبلک فیسلیٹیشنز کمیٹیاں قائم کر دی گئی ہیں۔
پروفیسر حافظ سجاد قمر پنڈی ڈویژن
پبلک فیسلیٹیشن کمیٹی کے چئیرمین مقرر
کئے گئے ہیں اس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن وزیر بلدیات نے ایک ملاقات میں پروفیسر سجاد قمر کے حوالے کر دیا ہے۔
اس سلسلہ میں سیکرٹری اور کمشنر سمیت تمام سرکاری افسران کو آگاہ کر دیا گیا ہے کہ وہ چئیرمین کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔
وزیر بلدیات ابراہیم حسن مراد نے کہا کہ ہم کم وقت میں چاہتے ہیں کہ کچھ نشان منزل چھوڑ جائیں۔بلدیات صوبے کی سب سے بڑی وزارت ہے۔اور اس کا براہ راست تعلق عوامی مسائل سے ہے۔
ہم چاہتے ہیں کہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوں۔اس موقع پر پروفیسر سجاد قمر نے وزیر بلدیات کو یقین دلایا کہ وہ ان کی سوچ کے مطابق عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدام کریں گے۔
اس سلسلہ معاشرے کے تمام طبقات کو ساتھ لے کر چلیں گے۔انھوں نے کہا کہ یہ سارے کام عوام کے تعاون سے پایہ تکمیل تک پہنچ سکتے ہیں۔
Comments are closed.