عمران خان کے مقامی عدالت سے وارنٹ گرفتاری جاری، ہائیکورٹ سے ضمانت مل گئی
فوٹو : فائل
اسلام آباد : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے مقامی عدالت سے وارنٹ گرفتاری جاری، ہائیکورٹ سے ضمانت مل گئی، توشہ خانہ فوجداری کارروائی کیس میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے.
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ظفر اقبال نے فیصلہ سنایااسلام آباد کی مقامی عدالت میں الیکشن کمیشن کے توشہ خانہ کیس میں مزید فوجداری کارروائی کے کیس کی سماعت ہوئی.
اس دوران ان کے وکیل نے عمران خان کی عدالت حاضری سے 5 دن کااستثنیٰ مانگا تھا تاہم الیکشن کمیشن کے وکیل کی طرف سے مخالفت کی گئی بلکہ اس دوران وکلا میں تکرار پر عدالتی کارروائی کا وقفہ بھی کیاگیا تھا.
الیکشن کمیشن کے وکیل سعد حسن اور امجد پرویز عدالت میں پیش۔عمران خان کے وکیل بیرسٹر گوہر علی خان عدالت میں پیش ہوئے،سماعت میں وکیل نے استثنی مانگتے ہوئے موقف پیش کیا تھا کہ وہ دیگر عدالتوں میں پیش ہورہے ہیں.
وکیل نے کہا کہ وقت نہیں بچے گا تاہم عدالت نے ساڑھے تین بجے تک فیصلہ سنانے کا وقت دیا تھا اور ساڑھے تین بجے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے سماعت 7 مارچ تک ملتوی کردی۔
چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا وارنٹ جاری ہونے کے تقریباً ایک گھنٹہ بعد ہائیکورٹ نے 9 مارچ تک عبوری ضمانت منظور کر لی.
Comments are closed.