عمران خان کی 2 کیسز میں ضمانتیں منظورہوگئیں،مزید 2 عدالتوں میں پیشیاں

53 / 100

فوٹو : فائل 

اسلام آباد : چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی 2 کیسز میں ضمانتیں منظورہوگئیں،مزید 2 عدالتوں میں پیشیاں ہوں گی، سابق وزیراعظم انسداد دہشتگردی عدالت اور بینکنگ کورٹ میں خود پیش ہوئے.

اسلام آبادکی انسداد دہشت گردی عدالت نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف احتجاج کےکیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی عبوری ضمانت منظورکرلی.

انسدادِ دہشت گردی عدالت کےجج راجہ جواد نے عمران خان کی 9 مارچ تک عبوری ضمانت منظور کی،عمران خان کے خلاف یہ مقدمہ تھانہ سنگجانی میں درج ہے.

دوسری جانب ممنوعہ فنڈنگ کیس میں بینکنگ کورٹ نے بھی عمران خان کی ضمانت کنفرم کردی۔بینکنگ کورٹ کی جج رخشندہ شاہین نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں عمران خان کی ضمانت منظور کرنےکا فیصلہ سنایا.

عدالت نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلےکی روشنی میں عمران خان کو 28 فروری کو پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔عمران خان 4 مختلف مقدمات میں پیشی کے لیے اسلام آباد پہنچے ہیں

اس سے قبل چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی 4 عدالتوں میں پیشی کیلئے اسلام آباد پہنچے اسلام آباد ٹول پلازہ پرکارکنوں نے استقبال کیا۔

سابق وزیراعظم عمران خان کو آج بینکنگ کورٹ میں ممنوعہ فنڈنگ کیس میں پیش ہونا تھا ، دہشتگردی مقدمہ میں انسداد دہشتگردی عدالت میں پیشی تھی ، توشہ خانہ میں فوجداری مقدمہ میں پیشی ہونی ہے جب کہ اقدام قتل کیس میں ڈسٹرکٹ کورٹ حاضری ہونی ہے.

عمران خان پر توشہ خانہ مزیدفوجداری کارروائی کیس میں فرد جرم عائد ہونی ہے تاہم ان کے وکیل نے 5 دن کےلئے سماعت ملتوی کرنے کی استدعاکی مگر الیکشن کمیشن کے وکیل نے مخالفت کردی.

جج کی طرف التوا نہ دینے پر وکیل نے موقف اپنایا کہ اگر باقی عدالتوں میں پیشی کے بعد وقت ملا تو وہ ادھرپیش ہوں گے تاہم زیادہ امکان یہی ہےوقت نہیں ملے گا۔

بینکنگ کورٹ میں خاتون جج نے عمران خان کے کیس کی سماعت کےلئے آج تمام کیسز کی سماعت ملتوی کردی ہے اور عمران خان کے کیس کی سماعت ہورہی ہے۔

سابق وزیراعظم عمران خان کی پیشی پر لاہور سے بائی ائیر آنے کے پروگرام میں تبدیلی کے بعد موٹروے کے زریعے آنے کے فیصلہ کے بعد استقبال کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

عمران خان ساڑھے 12بجے اسلام آباد ٹول پلازہ پہنچے ہیں جہاں کارکنوں نے ان کااستقبال کیا جب کہ اس سے آگے بھی کارکنوں کی بڑی تعداد جگہ جگہ سڑکوں پر موجود ہے۔

Comments are closed.