حکمران اتحاد کو راجن پور میں شرمناک شکست، تحریک انصاف کے محسن لغاری کامیاب
فوٹو : فائل
راجن پور: حکمران اتحاد کو راجن پور میں شرمناک شکست، تحریک انصاف کے محسن لغاری کامیاب، پی ٹی آئی کے امیدوار نے تقریباً 36 ہزار کے فرق سے مخالف لیگی اور پیپلز پارٹی کے حریفوں کو ہرایا، قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 193 میں ضمنی انتخاب میں پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل مکمل ہو گیا۔
این اے 193 راجن پور انتخابات کے تمام237 پولنگ اسٹیشنز نتائج الیکشن کمیشن کو موصول، پی ٹی آئی کے محسن لغاری 89912 ووٹ لے کر نشست جیت گئے.
پی ایم ایل این کے عمار احمد لغاری 54882 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں، اور تحریک انصاف کے امیدوار تقریباً 36 ہزار ووٹوں سے کامیاب ہو گئے.
پی ایم ایل این کے عمار احمد لغاری 44506 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں، اور تحریک انصاف کے امیدوار 32 ہزار ووٹوں سے برتری حاصل ہے.
ضمنی انتخاب کیلئے صبح 8 بجے شروع ہونے والی پولنگ کا عمل شام 5 بجے تک جاری رہا، 3 لاکھ 79 ہزار 204 کے قریب ووٹرز نے حق رائے دہی استعمال کیا۔
ضمنی الیکشن میں 11 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوا اصل مقابلہ (ن) لیگ اور پی ٹی آئی کے درمیان سمجھا جا رہا تھا مگر پی ٹی آئی کے محسن لغاری کی یکطرفہ ٹریفک جاری ہے پیپلز پارٹی کے اختر حسن گورچانی بھی یہاں سے امیدوار ہیں۔
واضح رہے راجن پور کے حلقہ این اے 193 کی نشست پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی سردار جعفر لغاری کے انتقال پر خالی ہوئی تھی.
Comments are closed.