ن لیگ کے لارجر بنچ میں جسٹس مظاہر نقوی کی موجودگی پر تحفظات
اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت مسلم لیگ ن کا اجلاس ہوا جس میں ن لیگ کے لارجر بنچ میں جسٹس مظاہر نقوی کی موجودگی پر تحفظات کا اظہار کیا گیا.
وزیر اعظم شہباز شریف نے صدرعارف علوی کی طرف سےالیکشن کمیشن کو لکھے گئے خطوط کو غیر آئینی قرار دیاگیا، اجلاس میں قانونی ماہرین نے اجلاس کو سپریم کورٹ کے الیکشن تاریخ سے متعلق ازخودنوٹس پر بھی بریفنگ دی.
وزیراعظم شہبازشریف کی صدارت میں مسلم لیگ ن کے اجلاس میں سپریم کورٹ کے ازخود نوٹس پر غور کیاگیا،وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ اور عطاتارڑ نے وزیراعظم کو صوبوں میں الیکشن کی تاریخ دینے سے متعلق سپریم کورٹ کے 9 رکنی بنچ پر قانونی بریفنگ دی.
اجلاس میں لارجر بنچ میں جسٹس مظاہرنقوی کی موجودگی پر بھی تحفظات کااظہار کیاگیا، اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے صوبوں میں انتخابات سے متعلق صدرممملکت ڈاکٹر عارف علوی کےخط کو غیر آئینی قرار دیا.
اجلاس میں یہ مطالبہ بھی کیاگیا کہ جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس مظاہر نقوی خود کو ن لیگ سے متعلق کیس سے الگ کریں، اجلاس میں سیاسی صورتحال بھی زیر بحث آئی سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔
Comments are closed.