سائفر پر تحقیقات کیلئے دائر اپیلیں مسترد ہونے کا سپریم کورٹ کا تفصیلی فیصلہ جاری
فوٹو : فائل
اسلام آباد: سائفر پر تحقیقات کیلئے دائر اپیلیں مسترد ہونے کا سپریم کورٹ کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا گیا، سینئیر جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے قرار دیا کہ عدالت ایگزیکٹو کے اختیارات میں مداخلت نہیں کر سکتی
چار صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلے میں سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ آئین کا آرٹیکل 175 عدلیہ کو ایگزیکٹو سے الگ کرتا ہے عدلیہ اور ایگزیکٹو کو ایک دوسرے کے اختیارات میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے۔
سپریم کورٹ کا کہنا ہےکہ اس وقت کے وزیراعظم عمران خان کے پاس سائفر کی تحقیقات کرانےکا اختیار تھا، سائفر خارجہ امور میں آتا ہے جو وفاقی حکومت کا معاملہ ہے، درخواست گزار سائفر سے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کو ثابت نہیں کرسکے.
رجسٹرار آفس کے اعتراضات برقرار رکھتے ہوئے تینوں چیمبر اپیلیں مسترد کی جاتی ہیں۔ جسٹس قاضی فائز عیسٰی نےگزشتہ روز سائفر کی تحقیقات کے لیے دائر اپیلوں پر سماعت کی تھی۔
ایڈووکیٹ ذوالفقار بھٹہ، نعیم الحسن اور طارق بدر نے سائفرکی تحقیقات کے لیے چیمبر اپیلیں دائر کی تھیں.
Comments are closed.