ق لیگ کے پرویز الٰہی 10 سابق ارکان اسمبلی سمیت تحریک انصاف میں شامل
فوٹو: اسکرین گریب ڈان نیوز
اسلام آباد: ق لیگ کے پرویز الٰہی 10 سابق ارکان اسمبلی سمیت تحریک انصاف میں شامل ہوگئے،پرویز الہی کو پی ٹی آئی کامرکزی صدر بنایا جائے گا،فواد چوہدری کا میڈیا سے گفتگو میں اعلان ۔
زمان پارک لاہور میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کے بعد چوہدری پرویز الہی نےفواد چوہدری کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی میں شمولیت کااعلان کیا۔
فواد چوہدری نے بتایا کہ طویل بحث کے بعد آج پرویز الٰہی اور دیگر رہنما ق لیگ چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شامل ہوئے ہیں اور آج کے بعد وہ پی ٹی آئی کا حصہ ہوں گے۔
فوادچوہدری نے کہا کہ ہم آج شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہتے ہیں اور نئے پاکستان کا خواب پورا ہوگا، پرویز الٰہی نے عمران خان کا ساتھ دینے کیلئے بڑی قربانیاں دی ہیں۔
فواد چوہدری نے بتایا کہ پرویز الٰہی کو پی ٹی آئی کا صدر بنانا ہے اور سینیئر قیادت نے اس کی منظوری دی ہے، ہمارے آئین کے مطابق اس پر آگے چلیں گے اور اس پر عمل درآمد ہوگا۔
چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ ہم ڈٹ کر عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں، ساتھیوں کو مضبوط کریں گے،انھوں نے کہا میں صلح جو آدمی ہوں سب کو ملائیں گے کوئی مسلہ نہیں ہوگا۔
پرویز الہی کپتان کے کھلاڑی بن گئے pic.twitter.com/1ErqliiGEn
— Muhammad Bilal (@Bilal81) February 21, 2023
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے مرکزی صدر بنانے کا کہہ دیا ہے، عمران خان کی خواہش پر کام کروں گاوہی ہمارے لیڈر ہیں۔
فواد چوہدری نے کہا کہ چوہدری پرویز الہٰی کے ساتھ مسلم لیگ (ق) کے تمام اراکین صوبائی اسمبلی، ان کے اکابرین کے ساتھ ساتھ مونس الہٰی اور حسین الہٰی کی بھی پوری حمایت اپنی پارٹی کے ساتھ تھی۔
انھوں نے کہا کہ ہم چاہتے تھے کہ مسلم لیگ (ق) کے ساتھ اتحاد ہو اور ہم اگلا انتخاب اکٹھا لڑیں یا مسلم لیگ (ق) کو پی ٹی آئی میں ضم کرلیا جائے تو اس پر طویل بحث اور گفتگو ہوئی۔
فواد چوہدری نے کہا کہ آج پرویز الہٰی مسلم لیگ (ق) چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شامل ہو رہے ہیں اور آج کے بعد چوہدری پرویز الہٰی، مونس الہٰی اور ان کے دیگر اراکین پی ٹی آئی کا حصہ ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ جو نئے ساتھی پارٹی میں شامل ہوئے ہیں ان کو عمران خان کی قیادت میں ایک نئے پاکستان کی جدوجہد میں خوش آمدید کہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چوہدری پرویز الہٰی اور ان کے دوستوں کی پی ٹی آئی کا ساتھ دینے کے لیے قربانیاں بے پناہ ہیں ۔
انھوں نے کہا کہ پرویز الہٰی کو پی ٹی آئی میں شمولیت پر مبارک باد دیتے ہوئے انہوں نے مشکل وقت میں ساتھ دیا ہے، اسی طرح ہم بھی ان کا ساتھ دیں گے اور پہلا قدم لے لیا گیا ہے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ ہم نے چوہدری پرویز الہٰی کو تحریک انصاف کا صدر بنانا ہے، جس کی سینئر قیادت نے منظوری دی ہے، پارٹی آئین کے مطابق آگے چلیں گے اور اس پر عمل درآمد ہوگا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل مسلم لیگ قائد اعظم (ق) کے سربراہ و سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت نے پرویزالٰہی کوپارٹی عہدے سے برطرف کردیا تھا۔
پارٹی اعلامیے کے مطابق پرویزالٰہی کی پارٹی رکنیت ختم کی گئی اور انہیں آئندہ پارٹی کا نام استعمال کرنے سے روک دیا گیا ہے۔
چوہدری شجاعت حسین نے حکومت میں شمولیت اختیار کرنے کےلئے کئی دہائیوں تک ساتھ چلنے والے اپنے کزن پرویز الہی کو پارٹی سے نکالا پھر پی ٹی آئی میں شمولیت سے روکنے کی بھی کوشش کی مگر ناکام رہے۔
Comments are closed.