نیب کا آفتاب غروب ہوتے ہی عمران خان اور بشریٰ بی بی کابلاوا آگیا
نیب میں 9 مارچ کو ریکارڈ سمیت طلبی
فوٹو: فائل
اسلام آباد: نیب کا آفتاب غروب ہوتے ہی عمران خان اور بشریٰ بی بی کابلاوا آگیا، شاہ محمود قریشی، پرویز خٹک اور فواد چوہدری کو بھی نیب کی طرف سے طلبی کے نوسٹز جاری کردیئے گئے۔
قومی احتساب بیورونےعمران خان اور سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کو نیب راولپنڈی نے 9 مارچ کو ریکارڈ سمیت طلب کیاہے۔
عمران خان سے مہنگی گھڑیوں، انگوٹھیوں کے بارے میں پوچھا گیا ہے،ان میں توشہ خانہ سے لئے گئے 7 تحائف شامل ہیں جن کے بارے میں پوچھ گچھ ہوگی۔
نیب نے ہیرے کے گفٹ، سونے کی 5 رولیکس گھڑیوں کا ریکارڈ مانگا ہے ذرائع کے مطابق نیب نے توشہ خانہ کا ریکارڈ کابینہ ڈویژن اور وزیراعظم آفس سے لے لیا ہے۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پرسرکاری تحائف کو کم قیمت پرلینے کا الزام ہے، نیب توشہ خانہ کیس میں دو ملزمان کو پہلے ہی طلب کرچکے ہیں۔
ذرائع کے مطابق نوٹس میں قطری مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف کے دیے گئے ایک آئی فون کے بارے میں بھی سوال شامل ہے۔
توشہ خانہ کیس میں7 مارچ کو تحریک انصاف کے رہنما پرویز خٹک اور شاہ محمود قریشی کو بھی طلب کیا گیا ہے جبکہ فواد چوہدری کو 8 مارچ کو طلب کیا گیا ہے۔
واضح رہے چیئرمین نیب آفتاب سلطان نے آج ہی عہدہ سے استعفی دینے کی تصدیق کرتے ہوئے یہ بتایا تھا کہ وزیراعظم سے ملاقات میں استعفیٰ دیا جو منظور ہوگیاہے۔
آفتاب سلطان نے الوداعی خطاب میں کہا کہ میں کسی کے خلاف جھوٹا مقدمہ نہیں بنا سکتا ، خوشی ہے اپنی مرضی سے عہدہ چھوڑ ا ہے کیونکہ میں نے پوری زندگی اصول کے ساتھ زندگی بسر کرنے کی کوشش کی ہے۔
Comments are closed.