وزیر داخلہ جیل بھرو تحریک کو کیسے نمٹیں گے؟ ہوم ورک مکمل کر لیا
فوٹو : اسکرین گریب
اسلام آباد: وزیر داخلہ جیل بھرو تحریک کو کیسے نمٹیں گے؟ ہوم ورک مکمل کر لیا، وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے خصوصی اجلاس میں آئی جیز اورہوم سیکرٹریز کو گائیڈ لائن دے دی.
راناثناللہ نے خواتین کی گرفتاریوں کے حوالے سے بھی بتا دیا ، وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان کی زیر صدارت ملک میں امن وامان کی صورتحال کے حوالے سے اجلاس ہوا.
اجلاس میں سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر، پنجاب، سندھ، کے پی کے اور اسلام آباد کے آئی جیز ، ہوم سیکرٹریز، کمشنر اسلام آباد اور دیگر اعلیٰ افسران کی شرکت،اجلاس میں وزیر داخلہ کو پی ٹی آئی کی جیل بھرو تحریک کے تناظر میں امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی.
اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ کہ ملک میں امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنایا جائے گا اور قانون توڑنے والوں کو گرفتار کیا جائے گا، امن دشمنوں کا ریکارڈ رکھا جائے اور اسے ان کے کیریکٹر سرٹیفیکیٹ میں واضح کیا جائے گا.
وزیرداخلہ نے کہاجیل بھرو تحریک کے اصل مقاصد ایک ڈرامہ رچانا، میڈیا کی توجہ حاصل کرنا، امن و امان کی صورتحال کو متاثر کرنا اور سیاسی عدم استحکام پیدا کرنا ہے،قانون توڑنے والوں کے کے خلاف شواہد اکٹھے کر کے عوام کے سامنے لائے جائیں.
قانون شکنوں کا اصل چہرہ بے نقاب کریں ،رانا ثنا اللہ نے کہاخواتین اور غریب کارکنوں کی گرفتاری سے گریز کیا جائے،وزیر داخلہ نے کراچی میں دہشت گردی کے حالیہ حملے کو موثر طریقے سے پسپا کرنے میں آئی جی سندھ اور پولیس فورس کے دلیرانہ کردار کو سراہا.
Comments are closed.