الیکشن کمیشن کا صدر کی دی گئی الیکشن تاریخ پر اتفاق نہ ہوا، مزید مشاورت کا فیصلہ

52 / 100

فوٹو : فائل 

اسلام آباد: الیکشن کمیشن کا صدر کی دی گئی الیکشن تاریخ پر اتفاق نہ ہوا، مزید مشاورت کا فیصلہ، الیکشن کمیشن میں چیف الیکشن کمشنر کی صدارت میں صدرعارف علوی کی طرف سے صوبوں میں دی گئی تاریخ پر خصوصی اجلاس ہوا۔

الیکشن کمیشن میں ہونے والے اس اجلاس میں صدر کی جانب سے صوبوں کے عام انتخابات کی تاریخ مقرر کرنے کا معاملہ زیر بحث آیا

ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اہم مشاورتی اجلاس میں صدر عارف علوی کے خط کا جائزہ لیا گیا،جس میں الیکشن کمیشن نے اٹارنی جنرل اور آئینی ماہرین سے خط پر مشاورت کا فیصلہ کیاگیا۔

الیکشن کمیشن کا کل اٹارنی جنرل اور آئینی ماہرین کو بلانے کا فیصلہ ہوا اورالیکشن کمیشن نے اٹارنی جنرل اور آئینی ماہرین کا اہم مشاورتی اجلاس کل طلب کر لیا۔

کل ہونے والے اجلاس میں ائینی ماہرین صدر کی جانب سے صوبوں کے عام انتخابات کی تاریخ پر تجاویز لی جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق صدر کے فیصلے سے اتفاق کی بجائےاٹارنی جنرل اور آئینی ماہرین کی تجاویز کی روشنی میں صدر مملکت کو جوابی خط لکھا جائے گا۔

Comments are closed.