قومی اسمبلی،342 کے ایوان میں 68 ووٹوں سےضمنی مالیاتی بل منظور

53 / 100

فوٹو:فائل

اسلام آباد: قومی اسمبلی،342 کے ایوان میں 68 ووٹوں سےضمنی مالیاتی بل منظور،کورم کےلئے بھی 86 کی حد مقرر ہے مگر 86 بندے بھی حمایتی نہ ملے پھر بھی بل پاس قرار دے دیاگیا۔

قومی اسمبلی اجلاس کے موقع پر اپوزیشن کی منی بجٹ میں پیش کی گئی ترامیم کثرت رائے سے مسترد کر دی گئیں۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ سگریٹ صحت کیلئے اچھا نہیں ہے، ہم نے عام لوگوں پر ٹیکس نہیں لگایا، شادی ہالز کے بلز پر ٹیکس لگایا گیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ اکانومی کلاس کے ایئرٹکٹس پر کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا، ہم نے ایلیٹ کلاس پر بوجھ ڈالا ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ آئی ایم ایف 8 سو ارب کے ٹیکسز کا کہہ رہا تھا، وزارت خزانہ کی ٹیم آئی ایم ایف کو 170 ارب پر لائی، اس ایوان کو معاشی ٹیم کو مبارکباد دینی چاہیے۔ 

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ پرانے دور میں ائیر کنڈیشنز ہالز میں شادیاں نہیں ہوتی تھیں، ہم نے بڑے ائیر کنڈیشنز ہالز پر ٹیکسز لگائے ہیں، چھوٹے ریسٹورنٹ یا شادی ہالز پر ٹیکس نہیں لگایا

Comments are closed.