عمران خان کی ایک ہفتہ کےلئے حفاظتی ضمانت لاہورہائی کورٹ نے منظور کرلی

54 / 100

لاہور: عمران خان کی ایک ہفتہ کےلئے حفاظتی ضمانت لاہورہائی کورٹ نے منظور کرلی،عدالت کی طرف سے ساڑھے7 بجے کی مہلت ختم ہونے پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان عدالت پیش ہوگئے۔

اس موقع پرپی ٹی رہنما اور کارکن بڑی تعداد میں عدالت کے باہر موجود تھے عمران خان ویل چیئرکی بجائے گاڑی سے اتر کر چل کر عدالت میں پیش ہوئے جس کے بعد عدالت نے ان کی ضمانت منظور کی ۔

کمرہ عدالت پہنچنے پر وکلا نے عمران خان کے ہمراہ سیلفیاں بنائیں جب کہ حفاظتی ضمانت ملنے کے بعد عدالت کے باہر موجود کارکنوں نے نعرہ بازی کی، حفاظتی ضمانت3 مارچ تک کی ضمانت منظور کی۔

لاہور ہائی کورٹ کے دو رکنی بنچ نے مختصر سماعت کے بعد ضمانت منظور کی جس کے بعد عمران خان دوسری عدالت میں پیش ہونے کےلئے روانہ ہوئے۔

جاری ہے

Comments are closed.