پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کی صدر مملکت نے تاریخ کااعلان کردیا
صدر مملکت نے آئنی اختیار استعمال کیا
فوٹو: فائل
اسلام آباد: پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کی صدر مملکت نے تاریخ کااعلان کردیا،الیکشن کمیشن کی طرف سے حیلے بہانوں کا سلسلہ نہ رک سکنے کے بعد صدر ڈاکٹر عارف علوی نے اپنا آئنی اختیار استعمال کیا۔
صدر پاکستان عارف علوی نے الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 57 ایک کے تحت 9 اپریل بروز اتوار پنجاب اور خیبر پختونخواہ کی صوبائی اسمبلیوں کے لیے انتخابات کی تاریخ کااعلان کیا۔
ایوان صدر میں مشاورتی اجلاس کے بعد پیر کو ایوان صدر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صدر نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن ایکٹ کے سیکشن 57 دو کے تحت الیکشن کا پروگرام جاری کرے۔
الیکشن کمیشن نے صدر عارف علوی کی جانب سےدعوت کے باوجود ایوان صدر میں ہونے والے اجلاس میں شرکت سے معذرت کرلی تھی ۔
ایوان صدر کے پریس ونگ کے بیان کے مطابق صدر عارف کا کہنا تھا کہ انہوں نے آئین کے تحفظ اور دفاع کا حلف لیا ہے۔
https://twitter.com/PresOfPakistan/status/1627632612503171072?t=ZaeLSj2kSUaf55896A2DNA&s=19
تاریخ دینے کی وجہ سے متعلق کہا’چونکہ کسی بھی عدالتی فورم کی جانب سے کوئی حکم امتناع نہیں، لہٰذا، سیکشن 57 ایک کے تحت صدر اختیار کے استعمال میں کوئی رکاوٹ نہیں۔‘
صدر مملکت نے کہا کہ آئین اور قانون 90 دن سے زائد کی تاخیر کی اجازت نہیں دیتا،ان کا کہنا تھا کہ ’پنجاب اور خیبرپختونخوا کے گورنر صوبائی اسمبلیوں کی تحلیل کے بعد 90 دن کے اندر اندر الیکشن کی تاریخ مقرر کرنے کی اپنی آئینی ذمہ داریاں ادا نہیں کر رہے۔‘
صدر ڈاکٹر عارف علوی نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن بھی پنجاب اور خیبرپختونخوا کی اسمبلیوں کے انتخابات کرانے کی اپنی آئینی ذمہ داری پوری نہیں کر رہا۔
انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن بھی پنجاب اور خیبرپختونخوا کی اسمبلیوں کے انتخابات کرانے کی اپنی آئینی ذمہ داری پوری نہیں کر رہا،صدر عارف علوی کے مطابق دونوں آئینی دفاتر ایک دوسرے کی کورٹ میں گیند پھینک رہے ہیں۔‘
بیان میں صدر کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ اسمبلیوں کے عام انتخابات کی تاریخ کے اعلان کے لیے الیکشن کمیشن سے مشاورت کا سنجیدہ عمل شروع کیا گیا۔
واضح رہے پیر کو الیکشن کمیشن نے ایوانِ صدر میں انتخابات کے حوالے سے منعقد ہونے والے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا،الیکشن کمیشن نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ’ہم نے اپنا تفصیلی موقف گزشتہ روز بذریعہ مراسلہ صدر مملکت کو دے دیا ہے۔
Comments are closed.