لاہور ہائیکورٹ کی عمران خان کو شام 5 بجے تک پیش ہونے کی آخری مہلت

53 / 100

فوٹو: فائل

لاہور: لاہور ہائیکورٹ کی عمران خان کو شام 5 بجے تک پیش ہونے کی آخری مہلت، چیئرمین پی ٹی آئی سے کہا گیا کہ وہ 5 بجے تک پیشی ممکن بنائیں.

اس سے قبل عدالت نے عمران خان کو دوپہر 2 بجے تک پیش ہونے کا حکم دیا تھا تاہم لاہور ہائیکورٹ کی مہلت کے باوجود پی ٹی آئی چیئرمین عدالت میں پیش نہ ہوئے۔

عمران خان کی حفاظتی ضمانت پر لاہور ہائیکورٹ میں سماعت شام 5 بجے تک ملتوی کر دی ہےدہشت گردی کے مقدمے میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست بھی تیار کی گئی ہے۔

پی ٹی آئی کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کے وکلاء سیکیورٹی کلیئرنس ملنے کے بعد لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کریں گے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے عدم پیروی کی بناء پر حفاظتی ضمانت کی درخواست مسترد کی۔ عمران خان عدلیہ کا احترام کرتے ہیں اور عدالت کے سامنے پیش ہونا تھا۔

درخواست گزار کے مطابق سیکیورٹی معاملات اور وہیل چیئر دستیاب نہ ہونے سے عدالت پہنچنے کے لیے تاخیر ہوئی لہٰذا عدالت عدم پیروی کی بناء پر مسترد کی درخواست کی دوبارہ سماعت کرے.

Comments are closed.