عمران خان کو گرفتار کرنے کا فیصلہ، ایف آئی اے لاہور کی 4 رکنی ٹیم تشکیل

51 / 100

لاہور: چئیرمین پاکستان تحریک انصاف  عمران خان کو گرفتار کرنے کا فیصلہ، ایف آئی اے لاہور کی 4 رکنی ٹیم تشکیل دے دی گئی، پولیس کی مدد حاصل کی جائے گی. 

اس حوالے سے نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے ایف آئی اے ذرائع کا حوالہ دے کر خبر دی ہے کہ وزارت داخلہ کی ہدایت پر ایف آئی اے لاہور کی 4 رکنی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور سرفراز خان ورک کی قیادت میں ٹیم مقامی پولیس کی مدد سے عمران خان کو گرفتار کرے گی۔ عمران خان کو گرفتاری کے بعد اسلام آباد سے آئی ہوئی ٹیم کے حوالے کیا جائے گا۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے کی ٹیم نے پہلے عمران خان کو زمان پارک سے گرفتار کرنے کا پروگرام بنایا تھا مگر کارکنوں کے شدید  رد عمل کو دیکھتے ہوئے اب ہائی کورٹ میں پیش ہونے کے بعد گرفتار کیا جائے گا۔ 

اس سلسلے میں ایف آئی اے اور پولیس نے تیاری  مکمل کر لی ہے پولیس ایف آئی اے کی ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔ ایف آئی اے اور پولیس کے اعلی حکام نے اس سلسلے میں وکلا کی مختلف تنظیموں سے بھی مشاورت مکمل کر لی ہے. 

دوسری طرف پاکستان تحریک انصاف نے گرفتاری کی کوشش ناکام بنانے کی پیش بندی کر لی ہے اور کارکنوں کی بڑی تعداد موقع پر پیچ رہی ہے. 

Comments are closed.