مریم نواز کا راولپنڈی میں کنونشن، نجی میڈیا کو کوریج کی اجازت نہ ملی، صرف پی ٹی وی
فوٹو: ن لیگ ٹوئٹر
راولپنڈی: مریم نواز کا راولپنڈی میں کنونشن، نجی میڈیا کو کوریج کی اجازت نہ ملی، صرف پی ٹی وی کوریج کرے گا ، پرائیوٹ میڈیا کو جلسہ گاہ میں داخلہ اجازت نہیں دی گئی.
راولپنڈی مسلم لیگ ن کے تنظیمی کنونشن کا کوہ نور کے قریب گراونڈ میں اہتمام کیا گیا ہے جس کے لیے اسٹیج تیار، پنڈال میں کرسیاں لگا دی گئی ہیں.
نجی میڈیا کے صحافی اور ڈی ایس این کو کنونشن کی کوریج کیلئے پہنچنے پر منتظمین نے بتایا کہ صرف پی ٹی وی ہو ہی کوریج کیلئے بلایا گیا ہے نجی میڈیا اندر نہیں آ سکتا.
اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے ایک بیان میں کہا ہے پاکستان مسلم لیگ (ن) کا تنظیمی کنونشن آج راولپنڈی میں ہوگا.
سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نوازشریف تنظیمی کنونشن سے خطاب کریں گی، مریم نوازشریف کی صدارت میں کل پارٹی کا تنظیمی اجلاس ہوگا.
اجلاس میں پارٹی کے راولپنڈی ڈویژن کے تنظیمی ڈھانچے کا جائزہ لیاجائے گا، خواتین، یوتھ ونگ اور سوشل میڈیا سے متعلق اجلاس بھی الگ الگ منعقد ہوں گے.
مریم نواز نے یک فروری سے ملک گیر تنظیمی دوروں کا آغاز کیاتھا، مریم نواز بہاولپور ڈویژن، ملتان، ایبٹ آباد اور اسلام آباد ڈویژن کے دورے کرچکی ہیں.
Comments are closed.