صدر مملکت اپنی اوقات میں رہیں، الیکشن سے آپ کا کوئی تعلق نہیں، وفاقی وزراء
اسلام آباد: وفاقی وزراء نے توپوں کا رخ صدر مملکت عارف علوی کی طرف موڑ دیا، کہتے ہیں صدر مملکت اپنی اوقات میں رہیں، الیکشن سے آپ کا کوئی تعلق نہیں، وفاقی وزراء کا موقف.
وزیر داخلہ راناثناللہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عارف علوی صدر پاکستان بنیں، عمران خان کے ترجمان نہ بنیں ، وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ کی طرف صدرمملکت پر تنقید کی گئی.
کہتے ہیں ،،صدر کے آئینی منصب کو پارٹی ترجمان کے عہدہ میں بدلنا افسوسناک ہے،صدر کا الیکشن کی تاریخ کے اعلان سے کوئی سروکار نہیں،یہ الیکشن کمیشن کا کام ہے.
٠پہلے بھی عمران خان نے صدر، اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر اور گورنر سے آئینی شکنی کرائی،سپریم کورٹ نے اس عمل کو آئین شکنی قرار دیا تھا.
انھوں نے یہ بھی کہا کہ عارف علوی فارن فنڈنگ کیس شریک جرم ہیں ،عمران خان صدر کے منصب کے ذریعے الیکشن کمیشن کو دباؤ میں لانے کی کوشش کر رہا ہے۔
دوسری طرف وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے صدر عارف علوی اپنی آئینی اوقات میں رہیں اور الیکشن کمیشن کی آئینی حدود میں تجاوز نہ کریں۔
ٹوئٹر پر اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ عارف علوی صدارت کے منصب کو سیاست کے لیے استعمال نہ کریں، انہیں اپنی نہیں تو کم از کم عہدے کی عزت کا خیال کرنا چاہیے۔
وزیر دفاع نے مزید کہا کہ صدر علوی کو یاد رکھنا چاہیے کہ وہ 2018ء میں ہونے والی سلیکشن واردات کے نتیجے میں اس عہدے پر قابض ہوئے ہیں۔
اپنے پیغام میں سپریم کورٹ فیصلے کا عکس لگاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریفرنس اور وارننگ کیلئے سپریم کورٹ کا فیصلہ حاضر ہے۔
Comments are closed.