صدر مملکت کے بلائے اجلاس میں چیف الیکشن کمشنر کی شرکت پر ابہام موجود
اسلام آباد: صدر مملکت کے بلائے اجلاس میں چیف الیکشن کمشنر کی شرکت پر ابہام موجود ،تاحال چیف الیکشن کمشنر کے اجلاس میں شریک ہونے کافیصلہ نہ ہو سکا۔
اس حوالے سےالیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے چیف الیکشن کمشنر اس اجلاس میں شرکت کریں گے یا نہیں ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے۔
صدر مملکت نے پنجاب اور پختونخواہ میں الیکشن کے حوالے سے 2 مرتبہ الیکشن کمیشن کو خط لکھا تھا، پہلے خط کا جواب نہ ملنے پر صدر مملکت نے دوسرا خط لکھا۔
الیکشن کمیشن نے انتخابات سے متعلق صدر عارف علوی کے خط کا جواب دے دیا، خط میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن کا صدر کی جانب سے طلب کردہ اجلاس میں شرکت کا فیصلہ ہوا ہے۔
الیکشن کمیشن ممبران اور اعلیٰ حکام ایوان صدر میں ہونے والے اجلاس میں شرکت کریں گے۔صدر نےپنجاب و خیبر پختونخواہ اسمبلیوں کے الیکشن کیلئے چیف الیکشن کمشنر کو یہ خط لکھا۔
الیکشن کمیشن کاجواب میں خط کے الفاظ پر تحفظات کااظہار، الیکشن کمیشن آئین اور قانون پر عمل کرتا ہے، ایک آزاد اور خود مختار ادارہ ہے۔
صدر کی جانب سے الیکشن کمیشن کے بارے میں بےحسی کے الفاظ لکھنا مناسب نہیں ایسے الفاظ لکھنے پر افسوس اور مایوسی ہوئی۔
الیکشن کمیشن کے جواب میں اجلاس میں شرکت کی یقین دہانی کرا نے کے باوجود اس یہ فیصلہ نہیں ہوا کہ وہ پیر کو دن گیارہ بجےایوان صدر اجلاس میں شریک ہوں گے۔
Comments are closed.