عمران خان کا جیل بھرو تاریخ کااعلان، عدالتی فیصلے پر عمل نہ ہوتو مطلب قانون ختم
فوٹو : فائل
لاہور: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا جیل بھرو تاریخ کااعلان، عدالتی فیصلے پر عمل نہ ہوتو مطلب قانون ختم، عوام خوف کے بت توڑ دیں، عمران خان نے کہا کہ بدھ سے جیل بھرو تحریک شروع کر رہے ہیں۔
سابق وزیراعظم نے کارکنوں سے ویڈیو لنک اجلاس سے خطاب میں کہا کہ پہلے لاہور پھر دوسرے بڑے شہروں میں جیل بھریں گے، قوم خوف کے بُت کو توڑ دے، یہ فرعون کی طرح ڈراتے ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ زمان پارک کے باہر کارکنوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں، یہ ہمیں جیلوں میں ڈالنے کے لیے ڈراتے ہیں، جیل بھرو تحریک سارے پاکستان میں جائے گی۔
چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ ملک میں ظلم اور ناانصافیاں ہو رہی ہیں، آئین میں واضح ہے الیکشن 90 دن کے اندر ہونے ہیں، 91 دن کا مطلب نگران حکومت غیر آئینی ہو جائے گی.
انھوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کو آئین بارے پتہ ہے، دونوں صوبوں کے گورنر، چیف الیکشن کمشنر آئین پرعمل نہیں کر رہے، الیکشن کمیشن بے بسی کا مظاہرہ کر رہا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ عدالت آئین کے مطابق فیصلہ دے چکی ہے، عدالت کے فیصلے پرعملدرآمد نہیں ہو رہا، عدالتی فیصلے پر عمل نہ ہو تو مطلب قانون ختم اور اس سے زیادہ بربادی نہیں ہو سکتی.
Comments are closed.