چیتا راولپنڈی ڈی ایچ اے فیز 2 کے گھر میں گھس گیا، ہلچل مچ گئی

56 / 100

فوٹو: سوشل میڈیا

راولپنڈی: چیتا راولپنڈی ڈی ایچ اے فیز 2 کے گھر میں گھس گیا، ہلچل مچ گئی، اس دوران نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں ایک شخص کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔

بعد میں زخمی ہونے والے شخص کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ چیتے کو پکڑنے کیلئے ریسکیو حکام کو طلب کیا گیا، چیتا ایک زیر تعمیر گھر میں داخل ہو گیا تھا.

اس سے قبل گلیات اور مارگلہ کی پہاڑیوں پہ چیتے کے نکلنے کے واقعات ہو چکے ہیں تاہم راولپنڈی کے ایک مصروف علا قے میں پہلی بار چیتا دیکھا گیا ہے.

گلیات کے مختلف علاقوں میں کئی بار نہ صرف چیتے دیکھے گئے بلکہ چیتوں نے مقامی لوگوں کو کئی بار زخمی کیا اور اموات بھی ہوئیں.

Comments are closed.