عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست لاہور ہائیکورٹ نےخارج کر دی

52 / 100

لاہور: عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست لاہور ہائیکورٹ نےخارج کر دی، عدالت نے پیشی کیلئے شام 6 بجے تک کا وقت دیا تھا مگر عدم سکیورٹی کے باعث وہ پیش نہ ہوئے.

گزشتہ روز اسلام آباد کی انسداد دہشتگری عدالت نے ضمانت مسترد کی تھی جس کے بعد لاہور ہائی کورٹ نے بھی عدم پیشی پر عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست خارج کر دی۔

لاہور ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے حفاظتی ضمانت کیس کی سماعت میں عمران خان کے پیش ہو کر وضاحت نہ دینے کی صورت میں توہین عدالت کا نوٹس دینے کاعندیہ دیا تھا۔

 

سماعت کے دوران جسٹس طارق سلیم شیخ نے ریمارکس دیئے کہ عمران خان کو عدالت میں آکر حلف پر دستخط کی وضاحت کرنا ہو گی.

جواب میں عمران خان کے وکیل نے کہا کہ وقت دے دیں، عمران خان سے ہدایات لینا چاہتا ہوں، اس پر جسٹس طارق سلیم شیخ نے سماعت ساڑھے 6 بجے تک ملتوی کر دی تھی۔

عدالت نے وقت دیا تاہم عمران خان ساڑھے 6 بجے بھی عدالت پیش نہ ہوئے تو لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے ان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست خارج کر دی۔

Comments are closed.