ایمبولینسز، سرکاری گاڑیوں اور وردی والے پولیس اہلکاروں کی بھی چیکنگ ہو گی
فوٹو: فائل
اسلام آباد: ایمبولینسز، سرکاری گاڑیوں اور وردی والے پولیس اہلکاروں کی بھی چیکنگ ہو گی، اسلام آباد میں چیکنگ نظام کو موثر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے.
اب ایمبولینسز اوروردی میں ملبوس پولیس اہلکاروں کی بھی چیکنگ کی جائے گی اسلام آباد پولیس کی طرف سے جاری اعلامیہ میں کہا گیاہے چیکنگ کو مزیدموثر بنانے کےلئے فیصلہ کیاگیاہے.
اب پولیس وردی میں بھی اہلکاروں کی چیکنگ ہوگی۔شہر بھر میں مختلف مقامات پر چیکنگ کے لئے ناکہ جات قائم کئے گئے ہیں۔
ایمبولینسز، پولیس اور دیگر سرکاری گاڑیوں کو بھی ناکہ جات پر چیک کیا جائے گا۔اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سرکاری افسران و شہریوں سے گزارش ہے کہ دوران چیکنگ پولیس سے تعاون کریں۔
ذرائع کے مطابق چیکنگ کا دائرہ بڑھانے کا فیصلہ بعض دہشتگردی واقعات میں دہشتگردوں کے وردی میں ملبوس ہونے کے پیش نظر کیا گیا ہے.
Comments are closed.