اسلام آباد ہائیکورٹ نے انسداد دہشت گردی عدالت کو عمران خان کیخلاف کارروائی سے روک دیا
اسلام آباد : اسلام آباد ہائیکورٹ نے انسداد دہشت گردی عدالت کو عمران خان کیخلاف کارروائی سے روک دیا، عدالت نے چئیرمین پی ٹی آئی کی اپیل منظور کرتے ہوئے فریقین کو 23 فروری تک کے نوٹسسز جاری کر دیئے.
اس سے قبل عمران خان کو انسداد دہشت گردی عدالت پیش ہونے کاحکم اسلام آباد ہائی کروٹ میں چلینج کیا تھا ، عمران خان کے وکیل نےممنوعہ فنڈنگ کیس میں کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی۔
دوسری طرف بینکنگ کورت کی خاتون جج نے عدم پیشی پر عمران خان کی عبوری ضمانت منسوخ کر دی تھی تاہم اسلام آباد ہائیکورٹ نے مزید کارروائی سے روک دیا ہے.
بنکنگ کورٹ کی جانب سے ویڈیو لنک پر حاضری کی عمران خان کی درخواست مسترد کرنے کے خلاف اپیل میں موقف اپنایا گیاہے کہ عمران خان کامیڈیکل موجود ہے ڈاکٹرز نے مزید3 ہفتے آرام کا مشورہ دیاہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کیس کی سماعت کی،چیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے بیرسٹر سلمان صفدر عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔
بنکنگ کورٹ کی جج نے عمران خان کو آج عدالتی اوقات میں پیش ہونے کا حکم دیا تھا،بنکنگ کورٹ میں ممنوعہ فنڈنگ کیس ، فان ایکسچینج ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہے جس میں عمران خان کی عبوری ضمانت کا کیس ہے۔
بنکنگ کورٹ کی جج رخشندہ شاہین نے عمران خان کی آجکی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کر دی اورعمران خان آج ہی ساڑھے 3 بجے سے پہلے اس عدالت میں پیش ہونے کاحکم دیا۔
جج رخشندہ شاہین نے کہا اگر عمران خان پیش نہیں ہوتے تو قانون اپنا راستہ بنائے گا،یہ ریمارکس دیتے ہوئے جج نےعمران خان کی حاضری سے استثنی کی درخواست خارج کردی۔
Comments are closed.