الیکشن کمیشن اور گورنر کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلیے مقرر

52 / 100

لاہور: لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب میں انتخابات کی تاریخ نہ دینے پر الیکشن کمیشن اور گورنر کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلیے مقرر کرلی۔

الیکشن کمیشن اور گورنر پنجاب کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کےلیے مقرر کرلی گئی جس پر لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن شہری منیر احمد کی درخواست پر کل سماعت کریں گے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالت نے الیکشن کمیشن کو گورنر سے مشاورت کے بعد الیکشن کی تاریخ دینے کا حکم دیا، عدالتی احکامات کے باوجود الیکشن کمیشن نے الیکشن کی تاریخ نہیں دی۔

اس سے پہلے منگل کو لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر پنجاب میں انتخابات کی تاریخ کے حوالے سے الیکشن کمیشن وفد نے گورنر پنجاب بلیغ الرحمن سے گورنرہاؤس پنجاب میں ملاقات کی۔

ملاقات میں گورنر پنجاب اور الیکشن کمیشن حکام کے درمیان پنجاب اسمبلی کے عام انتخابات کےلیے تاریخ پر اتفاق نہ ہوسکا اور اجلاس بے نتیجہ رہا۔ گورنر پنجاب نے کہا لاہور ہائیکورٹ سے فیصلےکی تشریح کیلئے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے.

گورنر پنجاب لاہور ہائی کورٹ سے سنگل بنچ کے فیصلے کے قانونی دائرہ کار سوال اٹھاتے ہوئے پوچھیں گے کہ الیکشن تاریخ سے متعلق فیصلہ کیسے گورنر پنجاب پر لاگو ہوتا ہے۔

Comments are closed.