گورنر نے پنجاب اسمبلی الیکشن کی تاریخ دینے سے انکار کر دیا

52 / 100

اسلام آباد: گورنر نے پنجاب اسمبلی الیکشن کی تاریخ دینے سے انکار کر دیا ، گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے الیکشن کمیشن کو بتایا کہ وہ تاریخ دینے کے مجاز نہیں۔

پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے معاملے پر گورنر پنجاب اور الیکشن کمیشن کی ملاقات کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق گورنر پنجاب نے کہا کہ وہ ماورائے آئین اور قانون کوئی قدم نہیں اٹھانا چاہتے، عدالت عالیہ کا فیصلہ تشریح طلب ہے جس کیلئے قانونی راستہ اختیار کر رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق سیکرٹری الیکشن کمیشن اور گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کی ملاقات کے بعد زمان پارک لاہور میں عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں قانونی اور آئینی پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں اسد عمر، فواد چوہدری، فرخ حبیب، مسرت جمشید چیمہ اور دیگر نے شرکت کی، گورنر پنجاب کی طرف سے انتخابات کی تاریخ نہ دینے کے بعد کی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔

ذرائع نے مزید کہا کہ اجلاس میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے آئینی کردار ادا کرنے کے آپشن پر بھی غور ہوا، عمران خان نے صدر مملکت سے آج ہونے والے ٹیلیفونک رابطے سے بھی آگاہ کیا۔

عمران خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن اور گورنر الیکشن کی تاریخ دینے میں جان بوجھ کر تاخیر کر رہےہیں،ایسا کر کے یہ آئین شکنی کے مرتکب ہو رہے ہیں.

Comments are closed.