پاک فوج پی ایس ایل 8 کی سکیورٹی پر مامور، کابینہ نے منظوری دیدی،ذرائع
اسلام آباد: پاک فوج پی ایس ایل 8 کی سکیورٹی پر مامور، کابینہ نے منظوری دیدی،ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے پی ایس ایل کی سیکیورٹی کیلئےفوج,رینجرز تعیناتی کی منظوری دی گئی ہے.
وفاقی کابینہ سے وزارت داخلہ کی سمری کی سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی گئی،پی ایس ایل کے میچز لاہور, ملتان,کراچی, راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔
وفاقی کابینہ نے پاکستان سپرلیگ سیزن8 کی فل پروف سیکیورٹی کیلئےفوج,رینجرز تعیناتی کی منظوری دیدی ہے.
پاکستان سپر لیگ 8 کا افتتاحی میچ ملتان اسٹیڈیم میں آج پاکستان سپر لیگ 8 کا افتتاحی میچ لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے مابین کھیلا جانا ہے جو رات 8 بجے شروع ہوگا۔
لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی دیگر کھلاڑیوں کے ہمراہ شہدا کے بچوں کو سلام پیش کریں گے جس کے لیے لاہور قلندرز نے پولیس شہدا کے 50 بچوں کو میچ کے لیے مدعو کیا ہے۔
Comments are closed.