پروفیشنل ویڈیو جرنلسٹ کا کلین سویپ،مدثر داود ویڈیو جرنلسٹ کے صدر منتخب

52 / 100

اسلام آباد: ویڈیو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کےانتخابات میں پروفیشنل ویڈیو جرنلسٹ کا کلین سویپ،مدثر داود ویڈیو جرنلسٹ کے صدر منتخب ہوگئے

 ویڈیو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کی تاریخ میں پہلی بار کسی گروپ نے کلین سویپ کیا ہے اور پروفیشنل ویڈیو جرنل لسٹ نے 15 نشستیں جیت کر ریکارڈ ساز کامیابی حاصل کی۔

چیئرمین الیکشن کمیٹی حبیب الرحمان کی طرف سے جاری نتائج کے مطابق پروفیشنل جرنلسٹ کے مدثر داود 260 ووٹ لے کر صدر منتخب ہوئے ان کے مد مقابل جمیل اعوان کو160ووٹ ملے۔

فیاض احمد فیضی250 ووٹ لے کر جنرل سیکرٹری بن گئے مقابلے میں فیصل خان کو133 ووٹ حاصل ہوئے،،نائب صدور کی دونوں نشتیں بھی پروفیشنل نے جیت لیں۔

ریاست علی ثانی 207 اورضیا ممتاز224 ووٹ لے کرنائب صدر منتخب ہوئے ،ہارنے والےہارون مغل کو177 اوروسیم احمد کو120 ووٹ ملے۔

فنانس سیکرٹری کی نشست پر راجہ عمران 232 ووٹ لے کرفاتح قرار پائے ان کے مدمقابل ناصر مغل صرف 143 ووٹ لے سکے۔

جائنٹ سیکرٹری کی دو نشتسوں پر راجہ عباد خان اورنصر الہٰی کامیاب ہوئے، راجہ عباد خان نے228 اورنصیب الہٰی نے202 ووٹ حاصل کئے، مخالف امیدواروں حاجی اسد اشرف 159 اورمحمد فارس نے 134 ووٹ حاصل کئے۔

گورنر باڈی میں سید جنید گردیزی 207،صدف علی220،ایم اقبال (بالا)205،مبشر اقبال223،ملک نعیم عابد206،عاصم شہزاد221،عقیل احمد 217،اور دیگر کامیاب ہوئے۔

فتح کے بعد پروفیشل گروپ نے جشن منایا رات گئے تک نیشنل پریس کلب میں خوشی مناتے رہے، اپنے پیغام میں پروفیشنل گروپ کے سربراہ خالد ملک اور فاتح صدر مدثر داود نے تمام ساتھیوں کا شکریہ ادا کیا۔

https://twitter.com/Qarar009/status/1624664593409753089?t=y57rY13yddQO2SsuDBF0Qg&s=19

خالد ملک نے کہا کہ ہم اپنے ووٹرز کے بھی شکرگزار ہیں اور مخالف پینل کے بھی ، جنھوں نے اس جمہوری عمل کا حصہ بن کر ویڈیو جنرلسٹ ایسوسی ایشن کی روشن روایت برقررکھی ہے۔

مدثر داود نے سب حامیوں کاشکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انتخابی عمل ختم ہو چکا ہے آج سے میرے لئے تمام کیمرہ مین دوست برابر ہیں میں جب تک اس عہدے پر ہوں بلا تفریق سب کے حقوق کا خیال رکھوں گا اور اپنی کمیونٹی کےلئے ہر ممکن جدوجہد کروں گا۔

پروفشنل گروپ کی شاندار کامیابی پر نیشنل پریس کلب میں آزاد گروپ کے سربراہ و سابق صدر نیشنل پریس کلب شکیل قرار، شہریارخان ،فرکان راو، عبدالرزاق سیال، محبوب الرحمان تنولی، ضیغم نقوی، ڈاکٹر سعدیہ کمال،نے مبارکباد دی ہے۔

Comments are closed.