شہباز گل کی جان خلاصی نہ ہو سکی، بریت کی درخواست مسترد، فرد جرم کی تاریخ مقرر

42 / 100

اسلام آباد: شہباز گل کی جان خلاصی نہ ہو سکی، بریت کی درخواست مسترد، فرد جرم کی تاریخ مقرر ہو گئی، پی ٹی آئی رہنما نے اداروں کو بغاوت پر اکسانے کے کیس میں بریت کی درخواست کی تھی.

اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے شہباز گل کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ان پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا.

عدالت نے بریت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے شہباز گل پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے 27 فروری کی تاریخ مقرر کر دی۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل پر اداروں کے سربراہان کے خلاف اکسانے کے متعدد مقدمات درج ہیں اور وہ ضمانت پر رہا ہیں۔

Comments are closed.