مٹہ کے سیلاب متاثرہ 97 لوگوں میں امدادی چیک تقسیم کیے گیے

54 / 100

وقار فانی 

اسلام آباد : انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ ریلیف فاونڈیشن کے زیر اہتمام مٹہ کے سیلاب متاثرہ 97 لوگوں میں امدادی چیک تقسیم کیے گیے. 

تقریب میں سابق ایم پی اے سید جعفر شاہ، باچہ سید، ایس پی اپر دیر خانخیل، پاکستانی نژاد کینڈین شہری و ڈونرز امدادی فنڈ اسد گوندل،ساجد حسین تنولی، جہانزیب لالا، حبیب اللہ ہمدرد کے علاوہ سیاسی، سماجی شخصیات شریک تھیں.

 سیلابی ریلوں سے جزوی یا مکمل تباہی سے دو چار ہونے والے افرادکو بلحاظ نقصان میں امدادی چیک تقسیم کیے گئے. اس موقع پر۔انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریلیف فاونڈیشن کنٹری ہیڈ یاسر خان نے فاونڈیشن کی امدادی سرگرمیوں سے متعلق ملٹی میڈیا بریفنگ بھی دی.

 باچہ سید نے اپنے خطاب میں فاونڈیشن کے اقدامات کو سراہا اور سیلاب متاثرین کی مالی مدد کو خراج تحسین پیش کیا.اسد گوندل نے یعقوب شاہ کی کاوشوں کی تعریف کی جب کہ سید جعفر شاہ نے علاقے کی ضروریات، مسائل بیان کیے. 

 تقریب میں 97 متاثرین سیلاب جن میں خواتین بھی شامل تھیں مستفید ہوے۔یاسر خان کا کہنا تھا سیلاب متاثرین کی مالی مدد کو فرض سمجھ کر نبھایا، آئی ایف آر ڈی پاکستان بھر میں اپنے فلاحی کاموں میں مصروف ہے.

 مالی مدد سے متاثرین اپنی مرضی سے اپنی ضروریات کو پورا کر سکیں گے. اس موقع پر اسد گوندل نے بھی خطاب کیا. ساجد حسین  تنولی نے ڈی پی او شفیع گنڈاپور کی جانب سے سیکیورٹی انتظامات پر خراج تحسین پیش کیا. 

واضح رہے کہ انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریلیف فاونڈیشن سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری رکھی ہوئی ہیں اور شدید متاثرہ گھرانوں کی مدد کو ترجیح دی جاتی ہے.تقریب کے اختتام پر مہمانانِ گرامی میں یادگاری شیلڈز بھی پیش کی گئیں.

Comments are closed.