کے۔الیکٹرک کی جانب سے پاور پلانٹس کیلئے جنریشن ٹیرف کی درخواست دائر
فوٹو : فائل
اسلام آباد: کے۔الیکٹرک کی جانب سے پاور پلانٹس کیلئے جنریشن ٹیرف کی درخواست دائر، یہ درخواست نیپرا میں مستقبل کی بجلی جنریشن ٹیرف کے لیے پٹیشن دائر کردی۔
کے-الیکٹرک کے ٹیرف کی معیاد جولائی 2023 تا جنریشن پلانٹس کی قابل استعمال زندگی تک ہے، ٹیرف پٹیشن کے الیکٹرک کے چھ تھرمل پاور پلانٹس کیلئے دائر کی گئی ہے.
کے الیکٹرک کی طرف سے ملک میں موجود آئی پی پیز (IPPs) کے ماڈل کے مطابق ٹیرف کی درخواست دائر کی گئی ہے،
پٹیشن مستقل اور آپریشن اور مینٹیننس کے اخراجات کے تحت ٹیرف متعین کیا جا سکے گا، نیپرا نے کے۔ الیکٹرک کی جنریشن ٹیرف کی درخواست پر رائے طلبی کا نوٹس جاری کردیا.
درخواست کی سماعت جلد ہونے کا امکان ہے، جس کے بعد ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے فیصلہ جاری کیا جائے گا۔ کے الیکٹرک
کے۔ الیکٹرک نے نجکاری کے بعد سے 400 ارب روپے سے زائد کی سرمایہ کاری کی ہے، جس میں 209 ارب روپے کی سرمایہ کاری بجلی کی پیداواری صلاحیت بڑھانے میں کی گئی ہے۔
مالی سال 2016 سے کے الیکٹرک کی جنریشن پلانٹس کی reliability 96 فیصد سے بڑھ کر 99.5 فیصد ہوگئی، کے الیکٹرک کے مطابق پاور پلانٹس کی دستیابی 81 فیصد سے بڑھ کر 91 فیصد ہوگئی.
کے الیکٹرک کی پیداواری صلاحیت
1,875 میگاواٹ سے بڑھ کر 2,817 میگاواٹ ہوگئی ہے۔
Comments are closed.